تازہ ترین

بی بی ویاس سے چیمبرآف کامرس وفد ملاقی

ٹیکس ادائیگی میں رعایت اور دیگر معاملات ابھارے گئے

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر// کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کا ایک وفد گورنر کے مشیر بی بی ویاس سے ملاقی ہوا،جس کے دوران تاجروں اور عام لوگوں کو در پیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران چیمبر کے وفد نے صدر جاوید احمد ٹینگہ کی صدارت میں سیلاب کے مابعد ٹیکسوں کو معاف کرنے کا معاملہ زیر غور لایا گیا،جس کو14 ستمبر تک توسیع کرنے یا اس سے قبل نپٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔چیمبر کے مطابق ریاستی گورنر کے مشیر نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں میں سے ایک چیز کو انجام دیا جائے گا۔اس موقعہ پر زینہ کوٹ اور شالہ ٹینگ میں اراضی کی منتقلی کا معاملہ بھی زیر بحث لایا گیا،جبکہ گورنر کے مشیر نے وعدہ کیا کہ اس سلسلے میں پرنسپل سیکریٹری انڈسٹریزکے ساتھ میٹنگ کر کے اس مسئلے کو حل کیا جائے گا۔گورنر کے مشیر کے ساتھ گلمرگ اور پہلگام کے پٹے کے بارے میں جانکاری دی گئی،جبکہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ فریقین کے ساتھ مل کر اس معاملے کو حل کیا جائے گا۔