تازہ ترین

دون انٹرنیشنل اسکول کو بہترین سی بی ایس سی اسکول کا اعزاز عطا

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//گورگائوں میں منعقدہ نارتھ ایجوکیٹرس سمٹ میںدون انٹر نیشنل اسکول کو جموں کشمیر کا بہترین ابھرنے والا سی بی ایس سی اسکول کااعزاز عطا کیا گیا۔بنگلور سے شائع ہونے والی عالمی تعلیمی میگزین ایجوکیشن ٹوڈے نے یہ ایوارڈ شمالی ہندوستان کی سات ریاستوں ،جموں کشمیر،پنجاب،ہریانہ،دہلی،یوپی اور ہماچل میں سی بی ایس سی،آئی سی ایس ای اورریاستی بورڈوں کی کارکردگی کا سروے کرنے کے بعد قائم کیا ۔سات ریاستوں کے835اسکولوںنے آن لائن اور آف لائن اس سروے میں حصہ لیا۔سروے کے بعد مختلف زمروں کئی درجن اسکولوں کومنتخب کیا گیا،جیسے بنیادی ڈھانچہ،کلی ترقی،تعلیمی شہرت وغیرہ میں دون انٹرنیشنل اسکول سرینگرکو سی بی ایس ای زمرے میں بہترین اسکول قراردیا گیا جہاں بچوں کو انفرادی توجہ دی جاتی ہے۔اسکول کے پرنسپل بالایوگی نے ایجوکیشن ٹوڈ ے کے منیجنگ ڈائریکٹر سے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔اسکول کے چیرمین شوکت حسین خان نے طلباء،اسٹاف اوروالدین کواسکول کانام روشن کرنے کیلئے مبارکباددی ہے۔