تازہ ترین

شکایتی سیل میں وِیاس سے 46وفود ملاقی

عوامی شکایات کے تیز تر نپٹارے کے احکامات صادر

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//گورنر کے صلاحکار بی بی وِیاس نے عوامی شکایات تیز تر نپٹارے پر زور دیا ہے تاکہ انہیں راحت فراہم ہوسکے۔انہوں نے گورنر گریوینس سیل سرینگرمیں مختلف عوامی وفود کی شکایات سننے کے دوران افسران کو یہ احکامات صادر کئے ۔کیمپ کے دوران 46وفود نے انہیں اپنی مشکلات سے آگاہ کیا۔ اننت ناگ کے وفد نے 2017ء میں مال مویشیوں کو ہوئے نقصانات کے لئے معاوضہ فراہم کرنے ، بارہمولہ کے وفد نے ریسونگ سٹیشن پر کام شروع کرنے ، بیروہ کے وفد نے قصبے کو میونسپلٹی سے الگ کر کے محکمہ دیہی ترقیات کے  حد اختیار میں لانے ، ایس آر او 202 کے تعینات ملازمیں نے مختلف مراعات کی واگزاری ، آئی ٹی آئی ڈپلوما یافتہ افراد نے ایس آر او 520 کے تحت انہیں مستقل کرنے ، آل جموں اینڈ کشمیر ملٹی پرپز ورکرس اور ولیج لیول ورکرس کے وفد نے اُن کی سینیارٹی طے کرنے و پنچایت انسپکٹروں کی اسامیوں کو وجود میں لانے ، ماگام کے وفد نے بجلی ٹرانسفارمر اور سٹیٹ لائیٹیں نصب کرنے ، کھنموہ انڈسٹریل ایسو سی ایشن کے وفد نے پاور ایمنسٹی ، ایس آر او63 کی عمل آوری ، مختلف ہنر مندی اقدامات ، کے سی سی آئی کے وفد نے صنعتی منظر نامے میں بہتری لانے ، بڈگام رِنگ روڈ کے دائرے میں آنے والی اراضی کے مالکان نے معاوضے میں اضافہ کرنے ،محکمہ بجلی کے ملازمین نے ریکروٹمنٹ رولز کی تشکیل ، سینئر سٹیزنز پنشنرس ایسو سی ایشن نے ساتویں تنخواہ کمیشن کے تحت ایئریر واگزار کرنے ، 75برس کی عمر میں 20فیصد پنشن کی اضافی گرانٹ واگزار کرنے ،میڈیکل الائونس کو 300سے 1000روپے کرنے اور مفت میڈیکل سکیم کی مانگ کی۔ایگرو انڈسٹری ملازمین کے وفد نے واجب الادا ایئریر واگزار کرنے ک، جموں وکشمیر پشمینہ کاریگر وفد نے ہینڈلوم پروٹیکشن ایکٹ کی مؤثر عمل آوری ، ایس آر ٹی سی کے وفد نے کولا ایئریر واگزار کرنے ، سنگرمال ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے وفد نے کرایہ کے لئے ایمنسٹی ، متعلقہ ڈیزائن پروجیکٹ کی تکمیل اور 2012ء سے دکانداروں کو کرایہ فراہم کرنے ،این وائی سی کے وفد نے اُن کی مستقلی ، ریلیف اور باز آبادکاری محکمہ کے ملازمین نے محکمہ کی تشکیل نواور وزیر اعظم پیکیج کے تحت تعینات ملازمین کو اقامت فراہم کرنے ، این آئی آر سی انسٹی چیوٹ کے کمپنی سیکرٹریوں نے انہیں مختلف سرکاری کمپنیوں میں نوکری فراہم کرنے کے لئے اقدامات کرنے کی مانگ کی۔اس کے علاوہ کئی دیگر انفرادی و اجتماعی وفود نے بھی مشیر سے اپنے مطالبات پورا کرنے کی مانگ کی جنہوں نے وفود کو بتایا گیا کہ گورنر انتظامیہ نے پہلے متعلقہ محکموں کو عوام کی مشکلات کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے احکامات دئیے ہیں۔انہو ں نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کی شکایات کو متعلقین کے ساتھ اٹھاکر بروقت ازالہ کیا جائے گا۔