فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کی22ویں برسی

مزار شہداء عیدگاہ پر فاتحہ خوانی کی تقریب

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//فوٹو جرنسلٹ مشتاق علی کی22ویں برسی پر مزار شہداء عیدگاہ پر تقریب منعقد ہوئی جس میں سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے وابستہ لوگوںنے شرکت کی۔ تقریب میں شرکاء نے فاتحہ خوانی کی اور مشتاق علی کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ ادھرلبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جناب جاوید احمد میر نے مزار شہداء عیدگاہ میں فوٹو جرنلسٹ مشتاق علی کو 22ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 31برسوںسے کشمیر کی صحافی برادری ،فوٹو جرنلسٹوں ، دانشوروں نے کشمیری عوام کے ہمراہ بے حد قربانیاں پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے دانشوروں ، صحافیوں نے بھی تحریک آزادی کشمیر کیلئے ہمیشہ ایک اہم کردار ادا کیا ہے جس کی وجہ سے آج بھی کشمیری صحافیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ جاوید میر نے کہا کہ سرزمین کشمیر شہداء کے گرم گرم لہو سے سیراب ہوچکی ہے جس کی حفاظت کرنا ہم سب کا اولین فرض ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر کی سرزمین کو دن بہ دن انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں ، قتل و غارت گری کی تجربہ گاہ بنانے سے روکا جائے ۔

تازہ ترین