تازہ ترین

آصف سلطان کی رہائی کیلئے صحافی برادی کا احتجاجی دھرنا

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عظمیٰ نیوز
 سرینگر//پریس کالونی لالچوک میں صحافیوں نے صحافی آصف سلطان کی رہائی کے مطالبہ کیلئے احتجاجی دھرنادیا۔ پریس کالونی میں پیر کو بعد از دوپہر میڈیا سے وابستہ نامہ نگار اور فوٹو ویڈیو جرنلست جمع ہوئے اور احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے صحافی آصف سلطان کی رہائی کا مطالبہ کیا۔احتجاجی صحافیوں نے ہاتھوں میں تختیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر آصف سلطان کو رہا کرنے کے حوالے سے تحریر درج تھی۔ احتجاج کا انعقاد کشمیر  ورکنگ جرنلسٹس ایسو سی ایشن ،کشمیر پریس فوٹو گرافرس ایسو سی ایشن اور کشمیر پریس ویڈیو گرافرس ایسو سی ایشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔آصف سلطان کو عدالت نے22ستمبر تک عدالت نے جوڈیشل حراست میں رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کو جنگجوئوں کے حملے سے متعلق حراست میں لیا گیا ہے تاہم جس رسالے کیلئے آصف سلطان کام کر رہے ہیں،انکا کہنا ہے کہ برہان وانی سے متعلق ایک مضمون  لکھنے کی پاداش میں انہیں گرفتار کیا گیا۔احتجاجی مظاہرین بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوئے جبکہ اس سے قبل انہوں نے یک آواز میں صحافی آصف سلطان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔