تازہ ترین

مزید خبرں

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نئے گورنرسے عوام کی توقعات وابستہ :ٹھاکررندھیر

بدعنوان افسران کیخلاف کاروائی کامطالبہ کیا

 جموں// ریاست کے سابق وزیر اورنیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے چیف ٹھاکر رندھیر سنگھ نے کہاہے کہ ریاست کے نئے گورنر ستیہ پال ملک کے عہدہ سنبھالنے کے بعد ہی ریاستی عوام میں نئی امیدیں اجاگر ہوئی ہیں جوکہ نہ صرف سماجی لحاظ سے العمروف ہے بلکہ انہیں ذمہ داریاں نبھانے کی کافی صلاحیت ہے اور ایوان میں رکن سے ہوتے ہوئے اڈیسہ اوربہار میں بطور گورنر بھی رہ چکے ہیں۔ موجودہ گورنر کی تعریف کرتے ہوئے سنگھ نے مزید بتایاہے کہ موصوف گورنر نے حال ہی ایک ہندی اخبارکے ساتھ انٹرویو کے دوران بدعنوان بیوروکریٹس اورسیاست دانوں کو انتباہ کیاہے علاوہ ازیں اپنے چھوٹے ہی وقفے میں انہوںنے پنجاب سرکار کے ساتھ شاہ پور کنڈی پروجیکٹ کے بارے میں تواریخی سمجھوتہ کیاہے جو اپنے آپ میںمثال ہے۔سنگھ نے مزید بتایاہے کہ قانون کو بالائے طاق رکھنے والے68 ڈاکٹروں کو سرکاری نوکریوں سے ہٹانے کاموجودہ گورنر کافیصلہ کافی اہم ماناجارہاہے جبکہ اس وقت ریاست میں ڈاکٹروں کی کمی کو محسوس کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں روشنی ایکٹ سکینڈل کے علاوہ بغلیار اورڈول ہستی پاورپروجیکٹوں میں سکینڈل کانکشاف ہوا باقی ہے جس کے چلتے وجے مالیا اور میسرز جے پرکاش انڈسٹریز کے علاوہ دیگر کئی بیوروکیٹس امیرزاد بن چکے ہیں۔ سنگھ نے ریاستی گورنر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کٹھوعہ میں پنج تیرتھی کے مقام پر بجلی اورآبپاشی پروجیکٹوں کو فوری طورپرہاتھ میں لیا جائے اور آج تک پروجیکٹوں کی عمل آوری کو نظر اند از کئے جانے کے باعث دریائے اُجھ نے کروڑوں ایکڑ کی زیرکاشت زمینوں کو منڈی سے پاکستان تک برباد کردی گئی ہے اوربرسراقتدار سرکاروں نے اس ضمن میں آج تک سدھ نہیں لی ہے۔ آرٹی آئی ایکٹ کی ناکامی اور ویجی لینس آرگنائزیشن کی نافرمانی پردکھ کااظہار کرتے ہوئے سنگھ نے کہا ہے کہ بدعنوانی معاملات کولیکر ویجی لینس آرگنائزیشن سنجیدہ نہیں ہے جس کے چلتے بدعنوانی معاملات میں کافی اضافہ ہوچکاہے جوکہ باعث تشویش کاعالم ہے۔ انہوںنے مزید کہاہے کہ سال 2015ءمیں سٹیٹ ویجی لینس آرگنائزیشن نے ایف آئی آر درج کرنے کے باوجود تحقیقات مکمل نہیں کیا۔جس کے مطابق سرکاری ملاز مین کئی جرائم میں ملوث ہیں جس میں رشوت ستانی غیرقانونی طورپر تبدیل کرانے ۔کرسی کا غلط طورطریقے سے استعمال کرنے و روشنی ایکٹ کے تحت غیرقانونی طورپرزمینوں کی منتقلی کے علاوہ اسباب و جائیداد بنانے میں ملوث پائے جارہے ہیں۔ انہوںنے ریاستی گورنر سے اپیل کی ہے کہ وہ بدعنوان سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی عمل میں لائے تاکہ اور رشوت ستانی پرقابو پایا جاسکے۔ انہوںنے عوامی خدمات کےلئے تعینات سرکاری ملازمین پر الزام لگاتے ہوئے کہاہے کہ وہ بے تحاثہ جائیداد و اسباب کے مالک بن بیٹھے ہیں کی تحقیقاتی ہونی چاہیئے۔
 

انتخابات کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتیں عوام مخالف :پریاسیٹھی

یو این آئی
جموں// بی جے پی جموں وکشمیر اکائی کی ترجمان وسابقہ وزیر مملکت پریہ سیٹھی نے پنچایتی وبلدیاتی چناو¿ کرانے کے لئے گورنر انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو جماعتیں انتخابات کابائیکاٹ کر رہی ہیں، وہ عوام اور ترقی مخالف ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنچایتوں اور بلدیاتی چناو¿ کے انعقاد سے زمینی سطح پر لوگوں کو تعمیر وترقی سے متعلق فیصلہ سازی میں حصہ دار بناکر ان کو بااختیار بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو چاہئے کہ وہ ان جماعتوں کی بائیکاٹ کال کو یکسر مسترد کر کے بھاری تعداد میں اپنی ترقی کے لئے انتخابات کا حصہ بنیں۔ پریہ سیٹھی جوکہ ایم ایل اے بھی ہیں نے مزیدکہاکہ ان پنچایتوں اور بلدیاتی اداروں کے فعال ہونے سے مرکز سے ریاست کو سالانہ کروڑوں روپے کی امداد ملے گی جس کو عوام کی فلاح وبہبودی پر خرچ کیاجاسکے گا۔ انہوں نے کہاکہ پنچایتی انتخابات کا انعقاد ہندوستان مخالف، پاکستان کے حامی اور بنیاد پرست عناصرکو چیلنج ہے۔یو این آئی
 

سول سوسائٹی رورل جموں کااجلاس

جموں کے ساتھ امتیازی سلوک پراظہاربرہمی

جموں// مٹھی ‘دومانہ‘برنائی کے حلقہ انتحاب سے تعلق رکھنے والے معزز شہریوں اورسول سوسائٹی رورل جموں کی جانب سے نکول پیلس برنائی میں ایک خصوصی اجلاس کااہتمام ہوا جس میں کئی مدعوں کو زیر بحث لایاگیا۔جموں خطے کے ساتھ ہورہے امتیازی سلوک پردکھ کااظہار کرتے ہوئے موہن لال گپتا صدر نے کہا کہاتفاق میں طاقت ہے اورہرکوئی حل افہام و تفہیم سے ہوتا ہے اور عوام سے عوام تک پہنچنے کےلئے یہی واحد راستہ ہے کیونکہ اتفاق رائے سے معاملہ کاحل یقینی ہوتاہے جس کےلئے اسی مقام پر23ستمبرکو میٹنگ طلب کی گئی ہے تاکہ کئی مدعوںکو زیربحث لایاجائے۔ دریں اثنا میٹنگ میں شرکاءنے اتفاق رائے سے حال ہی ضلع کٹھوعہ میں دیرینہ عرصہ سے بچوں کے ساتھ ہورہے استحصال کارر وائیوں پر شدید مذمت کی ہے ۔ میٹنگ میں پریم ناتھ چودھری نائب صدر‘رمن شرما‘ سبھاش چندر شرما‘ششی پال شرما“ رام پال شرما‘ جنرل سیکرٹری صوبیدار بھان سنگھ‘ شری تارا سنگھ‘شری کلدیپ سنگھ سلاتھیہ‘پرکاش سنگھ باہو‘شمشیرسنگھ چب‘پورن چند شرماµسورج سنگھ‘سدیش کمار وغیرہ موجود رہے ۔
 

 نگروٹہ میں10روزہ این سی سی تربیتی کیمپ منعقد

جموں//جموں سے کم از کم 15کلومیٹر کی دوری پرواقع نگروٹہ میں گزشتہ روز 10روزہ این سی سی تربیتی کیمپ کاآغاز ہوا اور جس کاکمانڈنگ آفیسر 2جموں وکشمیر بٹالین نے افتاح کیا۔ قابل ذکرہے کہ کیمپ میں امسال48 اداروں سے وابستہ500کیڈیٹس کے علاوہ سیولین سٹاف شرکت کررہے ہیں۔کیمپ کا بنیاد ی مقصد این سی سی کیڈیٹوں میں بہترین فوجی تربیت دینا ہے اوراس عمل کو بروئے فروغ لانے میں تقویت بحشنا شامل ہے۔ علاوہ ازیں تربیت میں جسمانی ورزش‘ ہتھیاروں کو چلانے کے علاوہ‘ نقشوں کی ریڈنگ کے علاوہ کیڈیٹوں میں ڈسپلن وچال چلن پرکھرا اترانے کے قابل بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سٹاف اور تمام کیڈٹوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیمپ کمانڈنٹ نے اپنے خطبہ میں کہا ہے کہ کیڈٹوں میں تربیت کو یقینی بنانے کےلئے تمام تر موافق اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور اس طرح کا کیمپ 18ستمبر تک جاری رہے گا۔
 

پروفیسر ریتا جتیندر کی وفات پر

دویندر رانااورپروفیسرمنوج دھرکااظہارتعزیت

جموں//صوبائی صدر نیشنل کانفرنس دویندرسنگھ رانا نے سابق سیکریٹری جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز پروفیسر ریتا جتیندرکی اچانک پر ہوئی وفات پر شدید رنج وغم کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں دویندرسنگھ رانا نے کہاکہ مرحومہ ایک عظیم استاد ، ایک سماجی کارکن، معروف فنکار اور مشہور مصنف تھی جو آرٹ اور ثقافت کے میدان میں ان کی شراکت کے لئے ہمیشہ یادکی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ آنجہانی کی خدمات ہمیشہ نوجوان نسل کےلئے تحریک کاذریعہ ثابت ہوں گی۔رانانے کہاکہ پروفیسرریتاجتندرکاانتقال ریاست کےلئے عظیم نقصان ہے جس کی تلافی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے آنجہانی کی روح کوشانتی کےلئے دعا کی اورلواحقین کے ساتھ ہمدردی کابھی اظہار کیا۔علاوہ ازیںپروفیسر منوج کماردھر وائس چانسلر جموںیونیورسٹی نے سابق پرنسپل گورنمنٹ کالج فاروومن پریڈ گرا¶نڈ وسابق سیکرٹری جموں وکشمیر اکیڈمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز پروفیسر ریتا جتیندرکی اچانک پر ہوئی وفات پر شدید رنج وغم کااظہار کیا ہے۔اپنے تعزیتی پیغام میں پروفیسر دھر نے یوینورسٹی برداری کی جانب سے مرحومہ کویاد کیا اور ان کی مختلف صلاحیتوں میں جموں یونیورسٹی میں اس کی شراکت کا ذکر کیا اور کہا کہ پروفیسر ریتا جتندر ایک عظیم استاد تھی، ایک سماجی کارکن، معروف فنکار اور مشہور مصنف تھی جو آرٹ اور ثقافت کے میدان میں ان کی شراکت کے لئے بہت یاد آتی ہے۔قابل ذکرہے کہ مرحومہ نے اپنی حال حیات کے دوران شعبہ تعلیم کے علاوہ ادب ‘ثقافت کی وراثت کو زندہ جاوید بنانے کےلئے اپنا بھرپورتعاون پیش کیا۔ علاوہ ازیں مرحومہ سماجی ورکر کے علاوہ جانی مانی کلاکار اور نامورمصنف کار تھی۔پروفیسر دھر نے ان کی مرحومہ کی روح کوشانتی کےلئے دعا کی اورلواحقین کے ساتھ ہمدردی کااظہار کیاہے۔
 
 

سکاسٹ جموں کے وی سی اوردرخشاں کی گورنر سے ملاقات

سرینگر //شیر کشمیر زرعی یونیورسٹی جموں کے وائس چانسلر ڈاکٹر پردیپ کمار شرما نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں، بنیادی ڈھانچے کے فروغ، عملے کی ری آرگنائزیشن اور سائنٹیفک عملے کی خالی اسامیوں کو پُر کرنے جیسے امور کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔گورنر نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں تحقیقی اور توسیعی سرگرمیوں کو فروغ دینے ، اہم زرعی اور باغبانی پیداوار میں اضافے کے لئے رہنمائی کرنے، کرشی وگیان کیندروں کی موثر عمل آوری اور کسانوں کے ساتھ زیادہ سے زیادہ تبادلہ خیال کر کے انہیں جدید ٹیکنالوجی اختیار کرنے کی طرف راغب کرنے کی صلاح دی۔علاوہ ازیںبی جے پی کی ریاستی ترجمان اور اقلیتی امور کی مرکزی وزارت کی وقف ڈیولپمنٹ کمیٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی۔انہوں نے عوامی بہبود، خواتین کی با اختیاری اور سماج کے کمزور طبقوں کی بہبود سے متعلق امور پر گورنر کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سٹیٹ وقف بورڈ کے کام کاج اور زیارت گاہوں کی حالت سے متعلق گورنر کو میمورنڈم پیش کرنے کے علاوہ بورڈ کے کام کاج کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاویز پیش کیں۔ انہوں نے گورنر سے ریاست میں ہندو شرائین بورڈ کی تشکیل کی بھی مانگ کی۔گورنر نے ڈاکٹر اندرابی کو یقین دلایا کہ جائیز مطالبات پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے عوامی بہبود اور امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے انہیں اپنی کوششیں جاری رکھنے کی تلقین کی۔
 

 کرشی وگیان کیندر سانبہ میں بیداری پروگرام

جموں// ضلع سانبہ میںقومی غذائی ہفتہ منانے کے سلسلہ میںزرعی یونیورسٹی ڈائریکٹوریٹ جموں نے چائیلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر سانبہ کے اشتراک سے کرشی وگیان کیندریہ سانبہ میں بیداری پروگرام کا اہتمام کیا کیا۔اہتمام کئے گئے پروگرام میں بھاری تعداد میں متعدد گا¶ں سے آئے ہوئے کسانوں کے علاوہ سی ڈی پی او ڈیپارٹمنٹ‘ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اورآنگن واڑی ورکر وں اورسماجی بہبودی محکمہ سے تعلق رکھنے والے ملازمین نے شرکت کی۔قابل ذکرہے کہ ملک بھرمیں قومی غذائی ہفتہ یکم ستبر سے 7ستمبر تک منایاجاتاہے ۔پروگرام کے دوران ڈاکٹرنیرج شرما نے قومی غذا پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاہے کہ لوگوں کو مقوی غذا کے بارے میں جاننا ضروری ہے اور لہذ ان میںغذا کی اہمیت کے بارے میں روشناس کرانے کےلئے اس طرح کے پروگراموں کااہتمام کیاجاتاہے۔اس موقع پرشالینی کھجوریہ نے تندرست صحت اورصحت مند ہونے کےلئے غذاکی اہمیت کو جاننے پرزوردیا ہے۔انہوںنے مزید کہاہے کہ دلچسپ مقام یہ ہے کہ ایک ماں اگرغذا کی اہمیت کو بخوبی سے جانیں تو بچہ بھی تندرست و صحت مندہونے کے ساتھ ساتھ ملک بھی صحت مند یقینی طورپر ہوگا۔
 

جموں یونیورسٹی میں آنکھوں کی جانچ کاکیمپ منعقد

جموں//جموںیونیورسٹی ہیلتھ سنٹر نے سچدیوا نیترالیہ جموں کے اشتراک سے جموں یونیورسٹی کے طلبائ،ملازمین اوران کے اہل خانہ جوشوگراوربلڈپریش کی بیماری میں مبتلاہیںکےلئے آنکھوں کی جانچ کاکیمپ منعقدکیا۔اس دوران ڈاکٹرابھیشک سچدیوا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 200 کے قریب مریضوں کی جانچ کی اورانہیں طبی مشوروں سے نوازا۔اس موقعہ پر انچارج یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر ڈاکٹربھارت بھوشن ڈاکٹربھارت بھوشن نے ڈاکٹر سچدیوااورٹیم کاجموں یونیورسٹی میں مفت آنکھوں کی جانچ کاکیمپ منعقدکرنے کےلئے شکریہ اداکیا۔
 

 کرنیل سنگھ اورکلدیپ گپتابہترین اساتذہ قرار

ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن نے ستیہ وتی ایوارڈسے نوازا

جموں // ہیلتھ اینڈ مینجمنٹ سوسائٹی کی منجانب سے ڈائریکٹوریٹ سکول ایجوکیشن جموں شری راکیش کمار سرنگل نے ایک منظم پروگرام کے دوران گورنمنٹ پرائمری سکول گامی کے اساتذہ کرام کرنیل سنگھ اور گورنمنٹ ہائی سکول سمبل کیمپ زون میراں صاحب جموں کے کلدیپ گپتا کو شعبہ تعلیم میںبہترین کارکردگی کامظاہرہ کرنے پر ستیہ وتی ایوارڈ سے نوازا ہے۔ قابل ذکرہے کہ ہیلتھ اینڈ مینجمنٹ سوسائٹی ایک رجسٹرڈ سماجی تنظیم ہے جو کہ سال 2016ءسے ہرسال دو اساتذہ کا ایوارڈ کےلئے انتخاب کرتی ہے اورمومنٹو کے ساتھ10,000ہزارروپے نقدی و سرٹیفکیٹ سے سرفرازکرنے کی سفارش کرتی ہے۔اتناہی نہیں بلکہ یہ سماجی تنظیم دیہی علاقہ جات میں عوام میں بیداری لانے کےلئے صحت اورشعبہ تعلیم سے متعلق بیداری پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے ۔علاوہ ازیں سکولی بچوں میںمفت وردی کے علاوہ پڑھنے کےلئے کتابیں و لکھنے کےلئے کاپیاں فراہم کررہی ہے۔ایوارڈ پروگرام کے دوران راجیو کھجوریہ پرشنل آفیسر‘ اشوک ٹھوکان‘سی اے او ڈاکٹر سبھاش گپتا‘ صدر ڈاکٹر سنتوش گپتا‘ نائب صدر سچن گپتا سیکرٹری و سماج کے دیگرارکان موجود رہے۔
 

بھبھر۔کنڈرہ اورکنڈرہ ۔منصوح سڑکیں خستہ حالی کاشکار

مقامی لوگوں کاضلع انتظامیہ ریاسی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ریاسی//ضلع ریاسی کے کنڈرہ گاﺅں کے لوگوں نے بھبھرسے کنڈرہ اورکنڈرہ سے منصوح ٹانڈہ سڑک کی خستہ حالی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران لوگوں نے غم وغصے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ بھبھرسے کنڈرہ اورکنڈرہ سے منصوح ٹانڈہ سڑک کی مرمت کےلئے کئی بارضلع انتظامیہ ریاسی کوفریادیں کی گئیں مگرزمینی سطح پرکچھ نہیں ہوتا۔بھبھرسے کنڈرہ تک سڑک تین چارکلومیٹرکی دوری پرہے اورسڑک برسات کے موسم میں بارشوں سے بہہ جاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی طرف سے علاقہ میں ٹوٹ چکی سڑکوں کی کوئی سدھ نہیں لی جاتی جس کی وجہ سے عوام کوخودچندہ جمع کرکے سڑک مرمت کروانی پڑتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گاﺅں کے کچھ محنت کش لوگ خودسڑک کوگاڑیوں کی آمدورفت کے قابل بناتے ہیں۔سراپااحتجاج لوگوں نے مزیدکہاکہ کنڈرہ سے منصوح تک کچی سڑک تعمیرکی گئی ہے ۔برسات میں وہ سڑک بہہ گئی ہے ۔انتظامیہ کی طرف سے صرف اورصرف جھوٹے وعدے کے سوائے کچھ نہیں کیاگیااورضلع انتظامیہ لوگوں کی پریشانیوں کوکسی خاطرمیں نہیں لاتی ہے جوکہ افسوسناک بات ہے۔اس دوران مظاہرین نے مانگ کی کہ اگرسڑکوں کی خستہ حالت دورنہیں کی گئی تولوگ سخت اقدام اٹھانے کےلئے مجبورہوجائیں گے جس کی ذمہ داری ضلع انتظامیہ پرعائد ہوگی۔علاوہ ازیں لوگوں نے گورنمنٹ ہائی اسکول کنڈرہ کادرجہ بڑھاکر اسے ہائرسکینڈری سکول کرنے کابھی مطالبہ کیاہے۔