تازہ ترین

ڈپٹی رجسٹرارکوآپریٹیو کارائل اپارٹمنٹس کادورہ

لوگوں کومسائل ومشکلات کے بارے میں جانکاری حاصل کی

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//رائل ویلفیئر ایسوسی ایشن (آرڈبلیواے ) نے رائل اپارٹمنٹس کے مکینوں کے مسائل کے بارے میںڈپٹی رجسٹرار کوآپریٹیوس شرماکوجانکاری دی۔اس دوران شرمانے رائل اپارٹمنٹس حضوری باغ کادورہ کیااوروہاں پر مکینوں کودرپیش پریشانیوں کے بارے میں رائل ویلفیئرایسوسی ایشن سے تبادلہ خیال کیا۔اس دوران متعددلوگ، ماس کوآپریٹیو ہاﺅسنگ سوسائٹی کے نمائندوں نے ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کی۔رائل ویلفیئر ایسوسی ایشن (آرڈبلیواے ) کاوفدسنجے صراف اورکلدیپ پرم کی قیادت میں شرماسے ملااورانہیں بتایاکہ یہاں پررہ رہے لوگوں کو ڈرینج ،کارپارکنگ، فائرفائٹنگ سسٹم، واٹرسپلائی پی ایچ ای اوربجلی ٹرانسفارمرکی کمی کے سبب پریشانیوں کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس دوران بلڈروں کے وفدکی قیادت دلیپ رینہ نے کی اورشکایات سے آگاہ کیا۔اس دوران میٹنگ میں آرایل تکو، کلدیپ پارمو ،اے کے بٹ، اشوک رازدان، بی رازدان، بی ایل پنڈتا، ایم کے دھر، ستیش پنڈتا، سنجے رینہ، پی کے مٹو، بی کے کول،دلیپ کمپاسی، ستیش بندرو، وریندرشاہ،ونودترائل، ایم کے رینہ ،اواین کول ودیگران بھی موجودتھے۔