تازہ ترین

ادہم پورمیں رہبرتعلیم ٹیچر س فورم کی 24 گھنٹے کی ہڑتال کاآغاز

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں// رہبرتعلیم ٹیچرس فورم نے جموں صوبہ میں ضلع ہیڈکوارٹروں پررہبر تعلیم کے تحت کام کررہے ہزاروں اساتذہ نے سرکار کے نظر انداز رویہ کے خلاف ادھم پورمیں24گھنٹے کی مسلسل بھوک ہڑتال کا آغاز کردیاہے ہے۔جموں وکشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم نے پریس کے نام جاری بیان میںکہاہے کہ یہ دکھ کا مقام ہے کہ41ہزار سے زائد اساتذہ جوکہ رہبرتعلیم سکیم کے تحت تقرر کئے گئے ہیں کو ساتویں پے کمیشن سے محروم رکھاگیاہے۔فورم کے سرکردہ وائس چیئرمین بھوپندر سنگھ نے ریاست کے گورنر سے مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے اپنے مطالبات کو دوہراتے ہوئے کہاہے کہ وہ مستقبل کی تعمیر کرنے والے طبقہ کے ساتھ انصاف و مساوی حقوق کا احترام کرتے ہوئے فوری طورپر طبقہ کے حق میں ساتویں پے کمیشن کے مطابق تنخواہیں واگذاکر کرنے کی ہدایت جاری کریں۔ انہوںنے کہا کہ اگر برسراقتدار انتظامیہ اساتذہ کی طرف اپناتوجہ مرکوز کرنے میں ناکام ہوتی ہے تو اس سلسلہ میں تادم مساوی حقوق کی فراہمی کولیکر اساتدہ بھوک ہڑتال جاری وساری رکھیں گے۔ اس موقع پر صوبائی چیف کوارڈنیٹر پریتم دیمان۔ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ اودھمپور کلدیپ کٹوچ‘ ڈسٹرکٹ سرکردہ نائب صدروریندرشرما کے علاوہ کلدیپ سنگھ‘منموہن سنگھ‘سدیش کمار‘ویریندر پرتاپ‘ارجن سنگھ کے علاوہ ‘عفراد جمیل اوروکاش شرما بھوک ہڑتال میں شامل ہوئے۔