تازہ ترین

دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

11 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 نئی دہلی// دارالحکومت دہلی میں پیر کی صبح گزشتہ 24گھنٹوں میں دوسری مرتبہ زلزلے کے جھٹکے کے محسوس کئے گئے ۔محکمہ موسمیات کے ذرائع  نے بتا یا کہ جھجرمیں صبح چھ بج کر 28 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت 3.8 نا پی گئی۔ہریانہ کے جھجر میں اتوار کے روز بعد دوپہر بھی زلزلہ آیا تھا جس کے جھٹکے دارالحکومت میں محسوس کئے گئے ۔گزشتہ روز 4 ج کر 37 منٹ پر آئے زلزلے کی شدت 3.8 ریکٹر پیمانے پر ناپی گئی تھی ۔زلزلے سے جان ومال کے نقصان کی ابھی تک کوئی خبر نہیں ہے ۔یواین آئی ۔