لداخ بُدھشٹ ایسوسی ایشن زنسکار کا وفد گورنر سے ملاقی

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر //لداخ بُدھشٹ ایسوسی ایشن زنسکار کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سیوابک چوتسر کر رہے تھے جبکہ وفد میں سونم دورجے، چھیرنگ موتپ، چھیرنگ تُندپ کھنپوہ اور سونم ترینچوز بھی شامل تھے۔وفد نے گورنر کو بُدھشٹ گمپاو¿ں خاص کر زنسکار خطے کی گمپاو¿ں کو معقول پولیس تحفظ دینے،مقدس کتاب تریپکتاس کو رنبیر لائبریری جموں سے زنسکار لائبریری منتقل کرنے، فوٹانگ میں گمپا کی تعمیر کے لئے روائتی نرخوں پر کائر اور بُدل لکڑی فراہم کرنے، ایسوسی ایشن کے لئے جموں میں اقامت فراہم کرنے کی مانگ سمیت رنگدوم دیہات کے باشندوں کی جانب سے دیہات کو زنسکار تحصیل میں شامل کرنے سے متعلق عرضی پیش کی۔وفد نے گورنر کو ڈپٹی کمشنر کرگل کو فوٹانگ گمپا میں عوامی سہولیات کی منظوری کے لئے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی جہاں بودوھوں کے مذہبی پیشوا دلائی لامہ اگلے سال خطاب کریں گے۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں کو مرحلہ وار طریقوں پر پورا کیا جائے گا۔
 

تازہ ترین