بھاجپا برطانوی سامراجی پالیسی پرگامزن :بھاردواج

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 جموں//سینئر کانگریس لیڈرموہندربھدرواہ نے بھارتیہ جنتاپارٹی پر الزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت میں بھاجپا’تقسیم کرواورحکومت کرو‘کے اصول پرکاربندہے۔ انہوں نے کہاکہ بھاجپابرطانوی سامراجی پالیسی کوعملی جامہ پہنانے میں یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپانے 2014میںتعمیروترقی کے نام پر ووٹ حاصل کیاتھا لیکن اب جب بھاجپاکے جھوٹے وعدے سراب ہوچکے ہیں اب وہ سماج کے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے تانے بانے کوتوڑنے کےلئے مختلف ہتھکنڈے اپنارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھاجپا سماج کے بھائی چارے کوتباہ بربادکرنے کےلئے کوشاں ہے اوراپنی ناکامیوں کوچھپانے کےلئے مختلف مسائل میں عام لوگوں کوالجھارہی ہے۔بھاردواج نے کہاکہ بھارت بند کی کال کانگریس اور اس کی دیگر ہم خیال جماعتوں اور تنظیموں نے مودی حکومت کی توجہ غریب اور عام آدمی کی طرف مبذول کرانے کے لئے دی ہے ، جوکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے پریشان حال ہیں۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت نے پہلے ہی پٹرول، ڈیزل اور گیس پر ٹیکس سے 11لاکھ کروڑ روپے جمع کر لئے ہیں، جوکہ عام آدمی کے بجٹ کی کھلی لوٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کے نام پر عام آدمی کو منظم طریقہ سے لوٹا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات پر ایکسائز ڈیوٹی اور ویٹ کی شرح بہت زیادہ رکھ کر تیل کمپنیوں کو فائیدہ پہنچایاجارہاہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ پٹرولیم مصنوعات کو بھی جی ایس ٹی کے دائرہ میں لایاجانا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی ایسی جماعت ہے جومختلف مذاہب اورطبقوں کے لوگوں کوساتھ لے کرچل سکتی ہے۔
 

تازہ ترین