محکمہ سیاحت کی گجرات ٹریول اینڈ ٹورازم میلے میں شرکت

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ریاست میں سیاحت کو قومی تشہیری مہم کے ذریعے فروغ دینے کی کڑی کے طور ریاستی محکمہ سیاحت نے گجرات میں ٹریول اینڈ ٹورازم میلے میں شرکت کی۔میلے میں محکمہ کو بہترین پریذنٹیشن کے لئے ایوارڈ دیا گیا۔میلے کے حاشیہ پر ناظم سیاحت تصدق جیلانی نے گجرات کی میڈیا برادری سے تفصیلی تبادلہ خیال کے علاوہ گجرات کے ٹور آپریٹروں کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کر کے ریاست میں سیاحتی صلاحیت کو اُجاگر کیا۔انہوں نے قومی میڈیا کو کشمیر آنے کی دعوت دیتے ہوئے انہیں آنے والے کشمیر فیسٹیول میں شرکت کے لئے کہا۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ایک پُر تحفظ مقام ہے جہاں سیاحت کی کافی گنجائش موجود ہے۔انہوں نے میڈیا کو مثبت رول ادا کر کے ریاست کی مثبت شناخت قائم کرنے پر زور دیا۔ اُن کے ہمراہ محکمہ کے افسران اور ٹور آپریٹر اور ہوٹل مالکان بھی تھے۔

تازہ ترین