تازہ ترین

قصبہ بارہمولہ میں پارکنگ کی عدم دستیابی

عوام کو مشکلات کا سامنا ، منٹوں کا سفرگھنٹوں میںطے

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

فیاض بخاری
 
بارہمولہ// بارہمولہ میں پارکنگ کی عدم دستیابی کی وجہ سے روزانہ بدترین قسم کے ٹریفک جام کے مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں ،جس کی وجہ سے عام لوگوں ، تاجروںکے ساتھ ساتھ اسکولی بچوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  ۔ قصبہ بارہمولہ کے مین چوک،سیمٹ پُل،جدید روڑ،آر اینڈ بی روڑ،نانک بھون نیشنل ہائی وئے کے علاوہ کئی علاقوں میں ٹریفک جام معمول بن گیا ہے او رٹریفک پولیس عملے کو ٹریفک جام پر قابو پانے میں شدید دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ خاص کربس اسٹینڈ سے مین چوک تک سخت ترین ٹریفک جام ہوجاتاہے جبکہ تحصیل روڈ سے لیکر نانک بھوون تک سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کو گھنٹوں تک درماندہ رہنا پڑ تا ہے ۔ جوں ہی جنرل بس اسٹینڈ سے گاڑیاں نکلتی ہے تو اُسی وقت  بدترین ٹریفک رہتاہے ۔مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ پارکنگ نہ ہونے کی وجہ سے قصبے کی سڑکوں پراکثر بدترین ٹریفک جام رہتا ہے ۔ٹریفک جام سے جہاں عوام کو اپنے منزلوں تک پہنچنے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے وہیں طلباء و طالبات بھی وقت پر اسکولوں، کالجوں ،ٹیوشن سینٹروں اور یونیورسٹیوں تک نہیں پہنچ پاتے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر قصبے میں ایک یا دو پارکنگ سپارٹ ہو تے، تو اتنا  بدترین ٹریفک جام نہیں رہتا ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کہ ہے کہ وہ قصبہ میں جلد از جلد پارکنگ سہولیات قایم کریں تا کہ اس  بدترین ٹریفک جام سے لوگوں کو نجات مل سکے۔اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے کئی بار بارہمولہ کے عوام کے ساتھ ہنگامی میٹنگیں کی تاہم عوام کو  ابھی تک ٹریفک جام کی مصیبت سے نجا ت نہیں مل پائی ہے۔