تازہ ترین

ایڈوکیٹ جنرل کی گورنر سے ملاقات

ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر التواء معاملات زیر بحث

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 سرینگر//ریاست کے ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ انہوں نے گورنر کو ہائی کورٹوں اور سُپریم کورٹ میں ریاست سے متعلق زیر التواء معاملات کی تازہ پیش رفت کے بارے میں گورنر کو جانکاری دی۔اس دوران لداخ بُدھشٹ ایسوسی ایشن زنسکار کے ایک وفد نے یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت سیوابک چوتسر کر رہے تھے جبکہ وفد میں سونم دورجے، چھیرنگ موتپ، چھیرنگ تُندپ کھنپوہ اور سونم ترینچوز بھی شامل تھے۔وفد نے گورنر کو بُدھشٹ گمپاؤں خاص کر زنسکار خطے کی گمپاؤں کو معقول پولیس تحفظ دینے،مقدس کتاب تریپکتاس کو رنبیر لائبریری جموں سے زنسکار لائبریری منتقل کرنے، فوٹانگ میں گمپا کی تعمیر کے لئے روائتی نرخوں پر کائر اور بُدل لکڑی فراہم کرنے، ایسوسی ایشن کے لئے جموں میں اقامت فراہم کرنے کی مانگ سمیت رنگدوم دیہات کے باشندوں کی جانب سے دیہات کو زنسکار تحصیل میں شامل کرنے سے متعلق عرضی پیش کی۔وفد نے گورنر کو ڈپٹی کمشنر کرگل کو فوٹانگ گمپا میں عوامی سہولیات کی منظوری کے لئے احکامات صادر کرنے کی استدعا کی جہاں بودوھوں کے مذہبی پیشوا دلائی لامہ اگلے سال خطاب کریں گے۔گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کی جائیز مانگوں کو مرحلہ وار طریقوں پر پورا کیا جائے گا۔