تازہ ترین

بسکو سکول انتظامیہ کے خلاف والدین برہم

نرسری کیلئے داخلہ لنک ڈاون کرنے کا شاخسانہ

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیو ڈسک
سرینگر//ٹنڈل بسکو سکول میں نرسری کلاس کیلئے داخلہ لنک کو قبل از وقت بند کرنے کے خلاف بچوں کے والدین نے بسکو انتظامیہ کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لنک کو دوبارہ کھول دی جائے تاکہ خواہشمند افراد اپنے بچوں کا داخلہ کراسکیں ۔ بسکو سکول میں نرسری  کلاس کیلئے انٹرنیٹ لنک کے ذریعے داخلہ کارروائی انجام دینے کیلئے سکول انتظامیہ کو اتوار رات بارہ بجے تک لنک کھلی رکھنی تھی تاہم سکول انتظامیہ نے کل صبح ہی لنک کو بند کردیا جس کی وجہ سے اپنے بچوں کو سکول میں داخلہ کرانے کے خواہشمند افراد مایوس ہوگئے ۔ انہوںنے سکول انتظامیہ کے خلاف شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئیے کہا کہ اگر 12بجے رات تک لنک چالو رکھنی تھی تاہم انتظامیہ نے قبل از وقت ہی لنک کو ڈاون کیا جس کے نتیجے میں والدین اپنے بچوں کو سکول میں داخل نہ کراسکے ۔ انہوںنے سکول منتظمین کے خلاف سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ لنک کو دوبارہ چالو کیا جائے ۔