تازہ ترین

این سی الیکشن بائیکاٹ اعلان پرکاربند

۔370اور35 اےکادفاع ہمارامشن،سڑکوں پرنکل آئیں گے:ساگر

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(   فائل فوٹو    )

نیو ڈسک
سری نگر// نیشنل کانفرنس نے تمام انتخابات کے احتجاجی بائیکاٹ کے فیصلے پرکاربندرہنے کاعزم ظاہرکرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ دفعہ 370 اور 35اے کے تحفظ کی خاطراگرضرورت پڑی توہم سڑکوں پرآنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔ پارٹی کے سینئرلیڈراورجنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے اپنے حلقہ انتخاب خانیار کے روزہ بل علاقہ میں ایک پبلک پارک کوعوام کیلئے کھولنے کے بعدنامہ نگاروں کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ ہوسکتاہے کہ کسی سیاسی جماعت کا دفعہ 35Aاور370کے بارے میں موقف مبہم ہولیکن نیشنل کانفرنس کااسٹینڈواضح ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب تک مرکزی سرکاراورریاست کی موجودہ گورنرانتظامیہ دفعہ35Aکے بارے میں اپنااپناموقف واضح نہیں کرے گی تب تک نیشنل کانفرنس کامجوزہ پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ساگرنے پارٹی صدرڈاکٹرفاروق کے الیکشن بائیکاٹ اعلان کی تائیدکرتے ہوئے کہاکہ ریاست کوحاصل خصوصی پوزیشن اورریاست کے پشتنی باشندوں کوحاصل مخصوص شہریت وحیثیت کے معاملے پرنیشنل کانفرنس کاموقف شیشے کی طرح صاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر دفعہ370اور35Aکے تحفظ کی خاطراگرضرورت پڑی توہم سڑکوں پرآنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔انہوں نے کہاکہ دفعہ35Aیادفعہ370کوئی سیاسی معاملے نہیں ہیں بلکہ یہ ہماری شناخت اورمخصوص شہریت کے معاملے ہیں ،جن کیساتھ کسی کوچھیڑچھاڑ کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے ۔