تازہ ترین

نئی دہلی میں 4روزہ نیشنل کِک باکسنگ ٹورنامنٹ

۔14سالہ فیضان رشید نے گولڈ میڈل جیت لیا

10 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
گاندربل//قومی سطح کے دسویں اور گیارہویں جونیئر کک باکسنگ میں گاندربل کے 14سالہ فیضان رشید نے گولڈ میڈل جیت کر ریاست کا نام روشن کیا ہے۔ نئی دہلی کے ٹال کٹوریہ انڈور سٹیڈیم میںکک باکسنگ فیڈریشن آف انڈیا کے اہتمام سے 4روزہ انڈر14کا ٹورنامنٹ منعقد کیاگیا۔ ٹورنامنٹ میں فیضان رشید کاپہلا مقابلہ آسام کے باکسر کے ساتھ ہوا جس میں بڑی آسانی سے اس نے جیت درج کرلی۔دوسرا مقابلہ دہلی کے باکسر کے ساتھ ہوا اور اسے بھی فیضان رشید نے جیت لیاجبکہ ٹورنامنٹ کے آخری میچ میں پنجاب کے کھلاڑی کے ساتھ میچ کھیلا گیا جسے جیت کر سیمی فائنل میں جگہ پالی جہاں مغربی بنگال کے کھلاڑی کا ساتھ مقابلہ ہوا جس میں جیت درج کرکے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں فیضان رشید کا مقابلہ ہریانہ کے باکسر کے ساتھ ہو اور فیضان نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کیا۔فیضان رشید نے کشمیر عظمی کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ’ مجھے بچپن سے ہی باکسنگ کا شوق جنون کی حد تک تھا جس میں والد عبدالرشید نے کافی محنت اور لگن سے مدد کے ساتھ ساتھ ہمت بھی بڑھائی‘‘۔ فیضان نے کہاکہ صفاپورہ میں کوچنگ سنٹر تھا جہاں میرے پہلے کوچ وسیم احمد نے مجھے باکسنگ سکھائی جس کے بعد میں نے بانڈی پورہ میں ضلع سطح مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیاجس کے بعد سرینگر میں سٹیٹ سطح مقابلے میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا اور ان کامیابیوں کے ساتھ میری انتخاب قومی سطح مقابلہ کیلئے ہواجہاں میں نے نئی دہلی کے ٹال کٹوریہ انڈور سٹیڈیم میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ انہوںنے کہا کہ ’’اب میری نظریں بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں سونے کا تمغہ حاصل کرنا جس کے لئے سرکاری سطح پر تربیت ملنی چاہیے ‘‘۔