تازہ ترین

گورنمنٹ پالی ٹیکنک کونمائندہ کارکردگی کیلئے ایوارڈعطا

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

جموں//گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں کونمائندہ کارکردگی کیلئے نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈریسرچ ،چندی گڑھ کی طرف سے ’’آئوٹ سٹینڈنگ انسٹی چیوشن ایوارڈ‘‘عطاکیاہے۔یہ ایوارڈ این آئی ٹی ٹی آئی ہرسال شمالی خطے کی ریاستوں بشمول جموں کشمیر،ہماچل پردیش، راجستھان،یوپی ،اتراکھنڈ، دہلی اورچندی گڑھ کے کسی ایک پالی ٹیکنک اورانجینئرنگ اداروں کوعطاکرتاہے ۔یہ ایوارڈ پرنسپل گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں انجینئر ارون بنگوترہ نے ڈاکٹرانل ڈی سرشاربدھا،چیئرمین آل انڈیاکونسل فارٹیکنکل ایجوکیشن کی طرف سے این آئی ٹی ٹی کے 51ویں سالانہ دن تقریب کے دوران دیا۔اس دوران معیاری تعلیم کی فراہمی کے سلسلے میں پرنسپل کی ستائش کی گئی۔اس دوران کے ایس بھاٹیہ ایچ اوڈی مکینکل بھی پرنسپل کے ہمراہ موجودتھے۔پدم بھوشن ڈاکٹرکے کے تلوار،چیئرمین بورڈ آف کنوینرس این آئی ٹی ٹی ٹی آر اورڈاکٹر ایس ایس پٹنائک ،ڈائریکٹراین آئی ٹی ٹی ٹی آر بھی تقریب میں موجودتھے۔انہوں نے گورنمنٹ پالی ٹیکنک جموں کوشاندارکارکردگی کیلئے مبارکبادپیش کی۔علاوہ ازیں محمدجاویدخان سیکریٹری گورنمنٹ ٹیکنکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اورڈائریکٹرٹیکنکل ایجوکیشن انوملہوترہ نے پرنسپل اورعملہ کومبارکبادپیش کی۔