انتظامیہ کی غفلت کاشاخسانہ

:مڈل سکول سیری کلاں نگروٹہ کوبارش سے شدیدنقصان

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

طارق ابرار

۔6 کمرے ،3 بیت الخلااورکچن ودیگرانفراسٹریکچرتباہ 

 جموں//جمعہ وسنیچرکی درمیانی رات کوہوئی شدیدبارش سے شہرکے نواحی علاقہ نگروٹہ کے گورنمنٹ مڈل سکول سیری کلاں ،نزدیک بائی پاس نگروٹہ کے چھ کمروں میں بارش کاپانی چلے جانے سے سکول ہذامیں موجود انفراسٹربشمول ٹاٹ کرسیاں،کچن کاسامان، چاول اورتین باتھ روم کوشدیدنقصان پہنچاہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق متعددبارانتظامیہ کوخبردارکیاہے کہ ہرسال برسات کے موسم میں سکول کے اندربارش کاپانی آنے سے سکول کی عمارت کونقصان پہنچتاہے اوریہ سکول عمارت بچوں کیلئے محفوظ نہیں ہے لیکن اس کے باوجود ضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی ٹھوس کاروائی عمل میں نہیں لانے سے امسال پھرسے سکول کے چھ کمروں کوشدیدنقصان پہنچاہے۔مقامی لوگوں نے کہاکہ گذشتہ برس سابق وزیرتعلیم نعیم اخترنے ڈی سی جموں کے ہمراہ سکول عمارت کاجائزہ لیاتھا اوریقین دہانی کرائی تھی کہ سکول کوبارش یاسیلاب سے بچانے کیلے اقدامات اٹھائے جائیں گے لیکن ابھی تک ایساکوئی قدم نہیں اٹھایاگیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ سکول کے ایک طرف نالہ ہے اوردوسری طرف جموں توی ۔جب بھی برسات کے موسم میں بھاری بارش ہوتی ہے توکبھی نالے کی طرف سے اورکبھی توی کاپانی سکول کے کمروں میں چلاجاتاہے جس سے سکول عمارت کوکافی نقصان پہنچتاہے۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کی غفلت سے ہرسال بچوں کی تعلیم متاثرہوتی ہے ۔انہوں نے مانگ کی ہے کہ سکول کودوسری جگہ منتقل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں اوراگرایسانہ کیاگیاتولوگوں کوسڑکوں پرآکراحتجاج کرناپڑے گا۔
 

تازہ ترین