تازہ ترین

ماتا ویشنو دیوی نرائنا سپرسپیشلسٹی ہسپتال کو

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اعلی معیارکی طبی نگہداشت کیلئے این اے بی ایچ سے سرٹیفکیشن حاصل 
جموں// ماتا ویشنو دیوی نرائنا ہسپتال کو نیشنل اکریڈیشن بورڈبرائے ہسپتال نیب کی جانب سے اعلی ٰ معیار کی طبی نگہداشت کیلئے قومی سطح پر اعزاز کے ساتھ قومی شناخت حاصل ہوئی ہے اورخطے میں پہلے نوعیت کے ہسپتال کو+100بستروںوالے زمرے کا شاندار سرٹیفکیشن حاصل عطاکیاگیاہے۔ قابل ذکرہے کہ نیب( این اے بی ایچ ) صحت سے متعلق اعلیٰ ومعیار ی خدمات فراہم کرنے والے طبی نگہداشت مراکز یعنی ہسپتالوں کوشاندار سرٹیفیکشن سے امیدواری فراہم کرتا ہے اور ماتا ویشنو دیوی نائرائنا سپرسپیشلسٹی ہسپتالSMVDNSH  کو بہترین اور اعلی معیار کی خدمات فراہم کرنے کیلئے تسلیم کیاہے۔نیب(این اے بی ایچ) کوالٹی کونسل آف انڈیا کی جانب سے تشکیل شدہ خودمختار تنظیم ہے جوکہ2006ء میں قائم ہوچکی ہے اورتمام طبی اداروں کا رکھ رکھاؤ اور کارکردگیوں پر نزدیکیوں سے نظرثانی کرتی ہے ۔علاوہ ازیں نیب(این اے بی ایچ) کو بین لاقوامی سطح پر بھی رجسٹریشن حقوق حاصل ہے۔نیب ایچ 3 کی سطح پر منظوری دیتا ہے؛ سطح 1- انٹری کی سطح، سطح 2 ترقی پسند سطح اور سطح 3  تصدیق، اور SMVDNSH  نے ایکریڈیشن کی بلند ترین سطح حاصل کی ہے۔ ڈاکٹر(بریگیڈ) منموہن ہرجائی چیف ایڈمنسٹریٹو آفیسر ہسپتال نے کہا ہے کہ گزشتہ 2سالوں میں ہم نے  بڑے پیمانے پر مریض کی دیکھ بھال اوران کی خدمات کیلئے رتبہ بلند حاصل کیاہے اورککریال میں ہمارا ہسپتال علاقے میں پہلے نوعیت کاہسپتال ہے جو لوگوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے اورہمیں فخر اس بات کا ہے کہ چھوٹے سے وقفے میں ہم نے کئی آپریشنوں کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا ہے اورنیب(این اے بی ایچ ) سے ہمیں اکریڈیشن حاصل نصیب ہوئی۔ انہوںنے مزید بتایاہے کہ ہم وعدہ  بند ہے اورعزائم رکھتے ہیں کہ ہم مریضوں کے تحفظ اور بین الاقوامی معیار کے طبی خدمات فراہم کرنے کیلئے مزید رپیش رفت حاصل کریں گے ۔