تازہ ترین

شمالی کمانڈہسپتال میں سیمینارکااہتمام

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

اودھمپور//فوج کے شمالی کمانڈ کمانڈ ہسپتال میں نئے پہلو اورلیبارٹری دوا اور ٹیکنالوجی سے متعلق دوروزہ سیمینار کا انعقادکیاگیا۔سیمینار کا بنیادی مقصد لیبارٹری دوا میں پیش رفت کی نشاندہی و ٹیکنالوجی کی شرائط اور ان کے اثرات، مریض کی دیکھ بھال کرنا وغیرہ شامل ہے۔اس دوران تقریب کا افتتاح لیفٹنٹ جنرل رنبیرسنگھ جنرل آفیسر کمانڈنگ چیف شمالی کمانڈ اودھمپورنے کیا۔پروگرام میں ایئر فورس اور بحریہ کے شرکاء سمیت سو سے زائد نمائندگان نے سیمینار میں شرکت کی۔قومی اور بین الاقوامی اعزاز کے مستحق اسپتال کے منتظم، ایئر مارشل پون کپور (ریٹائرڈ) نے اہم خطبہ پیش کیا۔قابل ذکرہے کہ سیمینار میں لیبارٹری دوا میں تازہ ترین معلومات کے ساتھ صحت کی دیکھ بھال کے بارے میںوضاحت کے ساتھ نوجوان نسل میں بیداری لائی جائے گی۔