تازہ ترین

دہرنہ ڈورو میں سڑک خستہ حال ،عوام نالاں

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عارف بلوچ
ڈورو//دہرنہ ڈورو میں سڑک کی خستہ حال سے عوام میں غم و غصہ پایاجارہاہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ دہرنہ سے بون جانے والی رابطہ سڑک خستہ ہوچُکی ہے ،سڑک پر گہرے کھڈوں کے سبب لوگوں کو عبور و مرور میں مشکلات پیش آرہی ہیں ۔اس کے علاوہ بارشوں میں کھڈوں میں پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی آوا جاہی سے کھڈوں سے اٹھنے والی چھنٹیں دکانوں کے اندر چلی آتی ہے جس کے سبب دکانوں کے اندر مال واسباب تباہ ہوتا ہے ۔ لوگوں کاکہنا ہے کہ سڑک پرمیگڈم تقریباََ10سال قبل بچھایا گیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اگر چہ تحصیل کے تقریباََ سبھی سڑکوں پر میگڈم ڈالا گیا ہے ،تاہم سڑک کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔لوگوں نے محکمہ آر اینڈ بی سے سڑک کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔
مسکان کا قتل شرمناک: محبوبہ