سونہ واری میں پی ڈی پی کارکنان کی میٹنگ

پارٹی کومضبوط وفعال بنانے پر تبادلہ خیال

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

بانڈی پور//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی سونہ واری یونٹ کے زونل اوربلاک سطح کے عہدیداروں اورسینئرکارکنوں کی ایک اہم میٹنگ پارٹی کے ضلع صدربرائے بارہمولہ وبانڈی پورہ ارشادرسول کارکی صدار ت میں منعقدہوئی ۔میٹنگ کے دوران پی ڈی پی کوبنیادی سطح پرمزیدمضبوط ،متحرک اورفعال بنانے پرتبادلہ خیال کیاگیا،اورپارٹی عہدیداروں اورسینئرکارکنان نے اس عزم کااظہارکیاکہ وہ پی ڈی پی کوعوامی سطح پرایک مضبوط آوازاورعوام کی ایک موثرنمائندہ جماعت بنانے میں سرگرم عمل رہیں گے ۔میٹنگ میں شامل عہدیداروں نے اسبات پراطمینان کااظہارکیاکہ ضلع بانڈی پورہ بالخصوص سونہ واری تحصیل کے سبھی بلاکوں اورحلقوں میں پی ڈی پی کے یونٹ متحرک ہیں اورپارٹی کارکنوں کے جوش وخروش میں رتی برابربھی کوئی کمی نہیں آئی ہے۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے ضلع صدربرائے بارہمولہ وبانڈی پورہ ارشادرسول کارنے کہاکہ کسی بھی سیاسی جماعت کیلئے اُسکے کارکن ایک انمول اثاثہ ہوتے ہیں اسی لئے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی سب سے زیادہ توجہ کارکنوں پرہی توجہ مرکوزرہتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جب کسی سیاسی جماعت کے کارکن متحرک اورفعال ہوتے ہیں تووہ پارٹی بھی عوامی سطح پرایک مضبوط اورموثرآوازبن کراُبھرتی ہے ۔ارشادرسول کارنے میٹنگ میں موجودپارٹی عہدیداروں اورسینئرکارکنوں پرزوردیاکہ وہ بنیادی اورعوامی سطح پرپی ڈی پی کومزیدمضبو ط اورفعال بنانے میں اپنارول سرگرمی کیساتھ نبھاتے رہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی پی نے ریاست جموں وکشمیرمیں مخصوص افرادکی سیاسی بالادستی کوختم کرکے عوام کواس محاذپرمضبو ط بنانے میں اہم رول اداکیاہے،اسلئے یہ پارٹی عہدیداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ پی ڈی پی کے ایجنڈے ،ترجیحات اورآج تک انجام دی گئی خدمات کوعوام تک پہنچائیں ۔ارشادرسول کارنے پارٹی عہدیداروں سے کہاکہ وہ پی ڈی پی کومزیدفعال اورمضبوط بنانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ کشمیریو ں کے احساسات وجذبات اورمفادات کی ترجمانی کرنے والی یہ سیاسی آوازیعنی پی ڈی پی مزیدمضبوط بن کرعوام کی صحیح ترجمانی اورنمائندگی جاری رکھ سکے۔
 

تازہ ترین