تازہ ترین

اکنامک ٹائمزکارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ

بنک سال کی بہترین کمپنی کے اعزاز سے سرفرازHDFC

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی//ایچ ڈی ایف سی بینک کو اکنامک ٹائمزکارپوریٹ ایکسی لینس ایوارڈ 2018میں سال کی بہترین کمپنی قراردیا گیا ہے۔جیوری نے متفقہ طور ایچ ڈی ای ایف سی بنک کو اس کی متواتر بہترمالی کارکردگی معہ معیار کے یہ ایوارڈ دینے کافیصلہ کیا۔یہ تیسری بار ہے جب بنک نے یہ اعزازحاصل کیا ہے،اس سے قبل بنک کو یہ اعزاز سال 2005 اور 2012میں عطاکیاگیا تھا۔ یہ ایوارڈ دینے کافیصلہ معروف صنعت کاروں پر مشتمل جیوری کرتی ہے۔ اس سال اس جیوری میں بھارتی اینٹرپرائزس کے سنیل بھارتی متل،نندن نلکانی شریک بانی انفوسس،ادے کوٹک منیجنگ ڈائریکٹر کوٹک مہندرابنک،وجے شیکھر شرمابانی وسی ای اوپے ٹائم شامل تھے۔ جیوری ممبران کے حوالے سے اخبارنے اپنے اداریے میں لکھا ،’’ایچ ڈی ایف سی بنک کاانتخاب اُس کے عالمی بنکنگ میں ایک نشان حوالہ کا رتبہ حاصل کرنے کے اعتراف کو طور ہے۔اگرچہ بنک تیسری باریہ اعزازحاصل کرنے کی دوڑمیں تھا،لیکن جیوری کو یہ ایورڑاسے ایک بار پھر عطا کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں تھی۔جیوری نے پایا کہ باوجودیکہ وسیع قامت کے بنک کی چابکدستی ممتاز ہے۔جیوری نے اس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح کا بنکنگ شعبے میں رتبہ پانے میں ڈیجیٹل انقلاب کا اہم رول ہے‘‘۔اس سلسلے میں ایچ ڈی ایف سی بنک کے منیجنگ ڈائریکٹرادیتہ پوری نے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ جیوری نے  ہمیں سال کی بہترین کمپنی کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جبکہ اس دوڑ میں ہمارے مدمقابل بھی کچھ کم قابل نہ تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا اعزاز ہے اور میں اسے انکساری کے ساتھ بنک میں  اپنے ساتھیوں کی طرف سے قبول کرتا ہوں،جن کے تعاون کے بغیر یہ سب کچھ ناممکن تھا۔ 20برس قبل شروع کئے گئے اکنامک ٹائمز ایوارڈ فار کارپوریٹ ایکسی لینس اداروں کی بہتر کارکردگی کے اعتراف کے طور ایک اعلیٰ اعزاز ماناجاتا ہے۔