تازہ ترین

نیکسان برانڈکی پہلی سالگرہ پرٹاٹاموٹرس نے نئی گاڑی لانچ کی

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

چندی گڑھ//نیکسان برانڈ کی پہلی سالگرہ کے موقعہ پر ٹاٹاموٹرس نے نیکسان کریزمحدودایڈیشن کے لانچ کرنے کااعلان کیا۔5 ستمبر2018سے دستیاب نیکسان کریز دو ماڈلوں کریز اور کریز+میں شوروموں میں موجود ہے۔نیکسان کریز کا پٹرول ماڈل 7.14 لاکھ روپے اور ڈیزل ماڈل8.07لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔ بھڑکیلے  بیرون اور دلکش ودلنشین اندرون اور مزید دس خصوصیات سے آراستہ نیکسان کریز دھڑکنیں تیز کرتی ہیں۔  اس موقعہ پر ٹاٹا موٹرس پی وی بی یو  پریزیڈنٹ ماینک پاریک نے کہاکہ ہم نیکسان برانڈ کی پہلی سالگرہ اپنے گاہکوں کے ساتھ منانے چاہتے ہیں اور انہیں نیکسان کریز کانیا ماڈل پیش کرنے سے بہتر اور کیا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیکسان کریز کو اس طرح سے ڈیزاین کیا گیا ہے کہ یہ مارکیٹ میں نیا رجحان پیدا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ لانچ کرنے کے دن سے لیکر نیکسان کریز کو زبردست پزیدائی حاصل ہوئی ہے اور آج یہ پانچ بہترین سووزمیں ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے تمام گاہکوں کے شکر گزر ہیں جنہوں نے ہم پر بھروسہ کیا اور ہم آئندہ بھی دلکش پروڈکٹ مارکیٹ میں پیش کرتے رہیں گے۔نیکسنان کریز میں کمپنی کے110پی ایس ٹربوانجن معہ6سپیڈمینو ل ٹرانسمشن ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ٹاٹاموٹرس لمیٹیڈ 45بلین ڈالر کی کار بنانے والی عالمی پیمانے کی کمپنی ہے،جوکارز کے علاوہ دیگر گاڑیاں،بسیں،ٹرک اور دفاعی گاڑیاں بھی تیار کرتی ہیں ۔ٹاٹاموٹرس کے کارخانے انگلینڈ،جنوبی کوریا،تھائی لینڈ،جنوبی افریقہ،اور انڈونیشا میں ہیں۔اس کے علاوہ اس کے ذیلی کارخانے  انگلینڈ میں جیگوار لینڈ روراورٹاٹاڈئیووجنوبی کوریا میں ہیں ۔ٹاٹاموٹڑس بھارت میں کمرشل گاڑیاں تیار کرنے میں سرفہرست ہے اور پسنجرگاڑیوں  کے مارکیٹ میں چار اولین سرفہرست کمپنیوں میں ایک ہے۔ٹاٹاموٹڑس کی کمرشل اور پسنجرگاڑیاںیورپ،افریقہ،مشرق وسطیٰ،جنوب ایشیاء،جنوب مشرق ایشیا ،جنوبی امریکہ،آسٹریلیا اورروس میں مقبول ہیں۔