تازہ ترین

تعمیراتی منصوبوں کو معینہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے

کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی کا کپوارہ دورہ

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

کپواڑہ//کمشنر سیکرٹری آر اینڈ بی خورشید احمد شاہ نے ڈی سی کپواڑہ خالد جہانگیر کے ہمراہ ضلع کا تفصیلی دورہ کر کے وہاں جاری ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائینہ کیا ۔ اس موقعہ پر افسروں کی ایک ٹیم بھی ان کے ہمراہ تھی ۔ کمشنر سیکرٹری نے 10.53 کروڑ روپے کی لاگت سے سلکوٹ کپواڑہ میں تعمیر ہو رہے وومنز کالج کے کام کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے متعلقین پر زور دیا کہ وہ تعمیری کام میں تیزی لائیں تا کہ اسے مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جا سکے ۔ کمشنر سیکرٹری نے کھمریال پُل اور شمریال پلوں کا بھی معائینہ کیا ۔ انہوں نے انجینئروں پر زور دیا کہ وہ کام میں سرعت لائیں تا کہ لوگوں کو فائدہ مل سکے ۔ انہوں نے گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور وہاں پرنسپل اور عملے کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ۔ کمشنر سیکرٹری نے کئی دیگر پروجیکٹوں کی پیش رفت کا بھی جائیزہ لیا ۔ بعد میں خورشید احمد شاہ نے ڈی سی آفس کمپلیکس میں افسروں کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لیا  ۔ انہوں نے عمل آوری ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ باہمی تال میل کو برقرار رکھتے ہوئے کاموں میں تیزی لائیں تا کہ پروجیکٹوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے ۔