بانڈی پورہ میں بی ڈی او دفتر میں پُراسرار آگ،عوام کی گورنر سے تحقیقات کی مانگ

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

عازم جان
بانڈی پورہ //آلوسہ بانڈی پورہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پُراسرار طور پر خاکستر ہوئے بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کی اعلی سطح کی جانچ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ کیم بلاک اور آلوسہ کے وفود نے آر ٹی آئی کاپی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے 2015 سے 2018 تک بلاک ڈیولپمنٹ دفتر کو تفصیلات فراہم کرنے کے لئے حق اطلاعات ایکٹ کے تحت تحریری درخواست پیش کی لیکن بی ڈی او دفترنے تعمیراتی کاموں کی تفصیلات تحریری طور جواب دینے کے لئے مدت کا تعین کیا لیکن اب دفتر کا ریکارڈ پراسرار طور پر خاکستر کیا گیا ہے اب تو ریکارڈ دستیاب ہی نہیں رہا ہے ۔وفود نے الزام لگایا ہے چونکہ بی ڈی او دفتر میں مبینہ طور پر دھاندلیاں ہوئی ہیں جس کی وجہ سے پراسرار طور پر مبینہ طور یہ آگ لگا دی گئی ہے۔ وفود نے ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ شاہد اقبال چوہدری ڈویژنل کمشنر کشمیر اورریاست کے گورنر سے اپیل کی ہے کہ اس کی تحقیقات اعلی سطح پر مختصر وقت میں ہونی چاہیے
 

تازہ ترین