تازہ ترین

مزید خبرں

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

کلچرل اکیڈیمی کے سمینار ہال لال منڈی میں
سید محمد اکبر جے پوری کی یاد میں تقریب 
 سرینگر//اردو کے نامور شاعر اور ادیب سید محمد اکبر جے پوری کی یاد میں کلچرل اکیڈیمی کی طرف سے اکیڈیمی کے سمینار ہال واقع لال منڈی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں اردو زبان و ادب کے اکبر جے پوری کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ مقررین نے اکبر جے پوری کو ایک سربرآوردہ شاعر قرار دیا جنہوں نے اپنی شاعری اور نثر کی وساطت سے اردو کو مقبولِ عام بنانے کی ہر ممکن کوشش کی۔ اکیڈیمی کے سیکریٹری ڈاکٹر عزیز حاجنی ،نامور شاعرہ اور براڈکاسٹر رخسانہ جبین ،اکبر جے پوری کے بعض معاصرین ،سید اکبر جے پوری کے فرزند ظہور جے پوری نے اپنے تاثرات پیش کئے اور تقریب کے انعقاد کے لئے اکیڈیمی کو مبارکباد پیش کی۔
 
میر واعظ کا اظہار تعزیت
سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت (ع )چیرمین میرواعظ محمد عمر فاروق نے سرکردہ حریت پسند رہنما مشتاق احمد زرگر کے ماموں  غلام محمد گتو ساکنہ کرفلی محلہ سرینگر کی وفات پر دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لواحقین اور پسماندگان کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعا کی ہے ۔اس دوران میرواعظ کی ہدایت پر تنظیم کے ایک اعلیٰ سطحی وفد یوتھ رہنما مشتاق احمد صوفی کی قیادت میں مرحوم غلام محمد گتو کے گھر گیا جہاں وفد نے مرحوم کے لواحقین کے ساتھ سربراہ تنظیم او ر قیادت کی جانب سے تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچانے کے ساتھ ساتھ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی۔