تازہ ترین

’ حضر ت عزیزاللہ حقانیؒ کی زندگی اور کارنامے‘

کالج آف ایجوکیشن سرینگرمیںسمینار منعقد

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر// حقانی میموریل ٹرسٹ کے اہتمام سے سنیچر کو کالج آف ایجوکیشن مولانا آزاد روڈ سرینگر میںمعروف صوفی بزرگ حضر ت عزیزاللہ حقانیؒ کی زندگی اور کارناموں پر ایک سمینار منعقد ہوا جس میں یونیورسٹیوں کے پروفیسروں ، دانشوروں،قلمکار وں،صحافیوںاور دیگر مقررین نے حضرت میر سید عزیز اللہ حقانی کی ہمہ جہت شخصیت اور ان کے عظیم کارناموں کو اجاگر کیا۔ سمینار کی صدارت پروفیسر ایم وائی قادری نے کی جبکہ اعجاز ککرو ،مولانا شوکت حسین کینگ اور حسرت گڈھامہمانان ذی وقار شامل مجلس ہوئے۔ سمینار میں پروفیسر شاد رمضان ،ڈاکٹر فاروق فیاض، مولانا شوکت کینگ ،شہباز ہاکباری اور میر امتیاز نے مقالات پیش کیے۔ غلام محمد ڈار نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔مقررین نے اپنے مقالوں میں نامور شاعر ادیب عالم اور مورخ عزیزاللہ حقانی کی تخلیقات اور ان کے فن کو اجاگرکیااور حقانی کو کشمیری زبان و ادب کا عظیم ادیب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بحثیت مورخ بر صغیر میں حقانی کا ہم پلہ ملنا محال ہے جنہوں نے کشمیری مثنوی کی صنف میںایک نئی روش کی بنیاد ڈالی۔