کنہ تار صدر بل جڈی بل کی اندرنی سڑکیں خستہ

لوگ برہم، گورنر انتظامیہ سے میکڈم بچھانے کی مانگ

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

ارشاد احمد
سرینگر//کنہ تار صدر بل ۔جڈی بل کی اندرونی رابطہ سڑک کی حالت ناگفتہ بہہ ہے جس کے سبب مقامی آبادی میں غم وغصہ پایاجارہا ہے۔ جڈی بل سے کنہ تار اندرونی رابطہ سڑک ،جس کی مسافت آدھا کلو میٹر ہے ،پر کئی برسوں سے مرمت اور میگڈم نہیں بچھایا گیا جس کے سبب عبور و مرور میں مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔لوگوں کاکہنا ہے کہ کنہ تار صدربل۔ جڈی بل کی اندرونی سڑکوں پر بڑے بڑے کھڈ بن گئے ہیں اور بارشوںمیں پانی ان کھڈوں میں جمع ہوجاتا ہے۔لوگوںکاکہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کا معاملہ محکمہ تعمیرات عامہ کی نوٹس میں بھی لایاگیا اورمیگڈم بچھانے کی مانگ کی لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ سماجی کارکن فرہان کتاب کاکہنا ہے کہ موسم سرما آنے سے قبل ہی سڑکوں پر میگڈم بچھایا جائے تاکہ عوام کو راحت ملے۔ اس سلسلے میں محکمہ تعمیرات عامہ کے انجینئر قیصر احمد نے کہا کہ ’محکمہ کی جانب کوئی تاخیر نہیں ہوگئی لیکن سڑک کے کنارے پر نصب بجلی ٹرانسفارمر کی وجہ سے مشینری اندر لے جانے میں دقت پیش آتی ہے ،اگر کھمبوں پر لگائے گئے ٹرانسفارمر کومزید اونچائی پر لے جایا جائے تو دوسرے دن سڑک پر کام شروع ہوگا ۔
 

تازہ ترین