خلیفہ دوم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ کا عرس مبارک

حضرت بل اور شہری کلاش پورہ میں روح پرور مجالس آراستہ

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//پوری ریاست میں عرس مبارک خلیفہ دوم سیدنا حضرت فاروق اعظمؓ (یوم شہادت) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا ۔ اِس سلسلے میں سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں فرزندانِ توحید کی ایک بڑی جمعیت موئے مبارک آنحضورﷺ کے دیدار سے فیضیاب ہوئے اور درود ازکار کی مجلس بھی آراستہ ہوئی جبکہ دوسری بڑی تقریب آثار شریف شہری کلاش پورہ میں منائی گئی۔ جہاں نمازِ ظہر کے بعد مولانا ریاض احمد ہمدانی نے حضرت فاروق عظمؓ کی سیرت، تعلیم اور تاریخ ساز اسلامی فتوحات اور کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ فاروق اعظمؓ کی عہد حکومت لگ بھگ 22لاکھ 31ہزار 407مربع میل پر پھیلی ہوئی تھی اور اُن کے زیر نگین چار ہزار سات سو شہر تھے۔ مسجد قدیم قاضی یار زینہ کدل میں ڈاکٹر قاری حافظ مولوی لطیف احمد نے بھی حضرت فاروق عظم ؓ کے عد ل و انصاف پر مبنی حکمرانی پر وعظ فرمایا۔ ایسی ہی تقریبات جناب صاحب صورہ، اہم شریف بانڈی پورہ ، لال بازار ، پنجورہ شوپیان، کرم سرہامہ ، کعبہ مرگ ، مکہ ہامہ اور دیگر بقعہ جات میں بھی منعقد ہوئیں ۔ 

تازہ ترین