تازہ ترین

این سی وفد کی گورنر سے ملاقات

جلوس عاشورہ کیلئے اجازت طلب،گورنرکی حامی

9 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

سرینگر//صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی قیادت میں پارٹی کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے گورنر ستیہ پال ملک کیساتھ ملاقات میں مرحوم الحرام کے کلیدی جلوس نکالنے کی اجازت دینے کا مطالبے کے علاوہ ایام متبرکہ کے دوران خصوصی انتظامات کی اپیل کی۔گورنر ستیہ پال ملک نے روزِ عاشور کے جلوس کو نکالنے کیلئے حامی بھر لی اور انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ آغا روح اللہ کیساتھ میٹنگ میں جلوس کے روٹ اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیں۔ ڈاکٹر فاروق نے اپیل کی کہ عزاداران کو اپنے اپنے علاقوں میں تعزیہ جلوس نکالنے کی بھر پور سہولیات فراہم کی جائیں اور یوم عاشورہ کی اختتامی تقریبات منعقد ہوجانے تک ہر ایسی سہولیت کو بر قرار رکھا جانا چاہیے ۔