تازہ ترین

ضلع انتظامیہ رام بن کے زیر اہتمام’کھیلوانڈیا ‘کا افتتاح

والی بال میں گول اے اور کھو کھو میں گرلز ہائی اسکول فاتح

8 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد بشیر
گول//ہائر سکینڈری سکول گول میں آج ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن اور ایس ایس پی رام بن نے کھیلو انڈیا کا آغاز کیا ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن شوکت اعجاز بٹ اور ایس ایس پی رام بن انیتا شرما نے آج ہائر سکینڈری سکول گول میں ربن کاٹ کر ’’کھیلو انڈیا ‘‘ کا آغاز کیا جس میں والی بال اور کھو کھو کھیل کھیلے گئے ۔ اس موقعہ پر 17لڑکوں نے والی بال میں اور14لڑکیوں نے کھوکھو میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن انیتا شرما ، اے سی آر وویک پوری، ایس ڈی ایم گول پنکج بگوترہ، چیف ایجوکیشن آفیسر رام بن عبدالحمید فانی ، ڈی وائی ایس ایس او سکھ دیو راج شرما، اے ایل سی رام بن راکیش ارورہ ، تحصیلدار گول اشرف پرویز ، پرنسپل ہائر سکینڈری سکول گول نانا جی تکو کے علاوہ بہت سارے معزز شہری بھی موجو دتھے ۔ والی بال میچ میں گول اے نے گول بی سے فتح حاصل کی جبکہ کھوکھو گرلز ہائی سکول گول ٹیم نے جی ایچ ایچ ایس ٹیم کو چار پوینٹوں سے ہرایا ۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر رام بن نے بچوں کو کھیل کود کی جانب راغب کرانے اور اس سے منسلک رہنے کو کہا ۔