روہت اور وراٹ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں

6 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

لندن/ایک تو ان کی ٹیم نے انگلینڈ دورے پر یک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی گنوادی ہے وہیں اب ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ روہت اور وراٹ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ٹیم اندیا کے کپتان وراٹ کوہلی کے ستارے گردش میں نظر آرہے ہیں۔ ایک تو ان کی ٹیم نے انگلینڈ دورے پر یک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز بھی گنوادی ہے وہیں اب ایسی قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ روہت اور وراٹ کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں ہے۔ دراصل روہت شرما نے وراٹ کوہلی کو سوشل میڈیا پر ان فالو کردیا ہے۔ میڈیا میں گردش کررہی خبروں کی مانیں تو روہت شرما پہلے وراٹ کوہلی کو فالو کرتے تھے ، لیکن اب انسٹاگرام اور ٹویٹر دونوں پر انہوں نے ہندوستانی کپتان کو ان فالو کردیا ہے۔ خبریں یہ بھی ہیں کہ روہت شرما نے وراٹ کی اہلیہ انوشکا شرما کو بھی ان فالو کردیا ہے۔روہت شرما کے وراٹ کو ان فالو کرنے کے بعد ایسی قیاس آرائی تیز ہوگئی ہے کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ٹھاک نہیں چل رہا ہے۔ حال ہی میں روہت شرما کو انگلینڈ دورے کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی تھی۔ پہلے تین ٹیسٹ کے بعد آخری دو ٹیسٹ میچوں کیلئے بھی روہت کو نہیں منتخب کیا گیا ، روہت کی بجائے پرتھوی شا اور ہنوما وہاری کو موقع دیا گیا۔ ٹیم سلیکشن میں کپتان کا رول اہم ہوتا ہے ، ہو سکتا ہے کہ روہت اسی وجہ سے ناراض ہوں۔آپ کو بتادیں کہ روہت شرما کو 15 ستمبر سے شروع ہونے والے ایشیا کپ کیلئے ٹیم انڈیا کی کمان سونپی گئی ہے۔ ایشیا کپ میں وراٹ کوہلی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ، جس کے بعد روہت شرما کو کپتان بنایا گیا ہے۔
 

تازہ ترین