تازہ ترین

کھیلو انڈیا:راجوری میں ٹورنامنٹ کا آغاز

5 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 راجوری //ڈپٹی کمشنر راجوری محمد اعجاز اسد مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کردہ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت میراتھن کو ہری جھنڈی دکھائی ۔اس موقعہ پر ایس ایس پی راجوری یوگل منہاس ، چیف پلاننگ افسر راجوری عبدالحمید فانی م، اے سی ڈی اختر حسین قاضی ، ضلع پنچایت افسر عبدالخبیر و دیگرافسران بھی موجو دتھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ دومہینوں کے کھیل کود منصوبے کو حتمی شکل دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں کے دوران لڑکوں اور لڑکیوں کے درمیان فٹ بال ، والی بال ، ہاکی ، کبڈی ، کھوکھو ،ہینڈ بال ، اتھلیٹ اور دیگر کھیل مقابلے ہوں گے ۔انہوں نے بتایاکہ چھ مختلف کھیل مقابلوں میں سکولوں کی سترہ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔انہوں نے کہاکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے نوازاجائے گااور ضلع انتظامیہ ان باصلاحیت کھلاڑیوں کی ریاستی سطح کے کھیل مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کرے گی ۔