تازہ ترین

بین الاقوامی یوتھ ڈے پر کشتواڑمیں ریلی کا انعقاد

5 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 کشتواڑ//گورنمنٹ ڈگری کالج کے ریڈ ربن کلب نے جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی کے اشتراک سے عالمی یوتھ ڈے ۔2018کے موقعہ پر ’’نوجوانوں کے لئے محفوظ مقامات‘‘کے عنوان سے منگل کے روز ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔کالج کے پرنسپل پروفیسر پون کمار شرما نے ریلی کو ہری جھنڈی دکھارکر روانہ کرتے ہوئے طلاب کوعالمی یوتھ ڈے منانے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے طلاب کو ایسی محفوظ مقامات پر اپنے آپ کو معمور کرنے پر زور دیا جہاں سے وہ اکٹھا ہو کر اپنی مختلف ضروریات اور خواہشات کی کارکردگی سے متعلق آزادی سے اظہار کر سکیں۔نوڈل آفسر ریڈ ربن کلب ڈاکٹر وکرم راٹھور نے طلاب کو جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ شہری مقامات میں معمور ہونے سے نوجوان گورننس کے مدعوں میں اپنے آپ کو مشغول کر سکتا ہے۔ریلی کالج کے احاطہ سے شروع ہو ئی ،جس میں کالج کی فیکلٹی اور مختلف کلاسوں کے طلاب نے شرکت کی۔ ریلی کالج روڈ، شہیدی چوک ،مین روڈ اور ضلع کورٹ کمپلیکس سے ہوتی ہوئی کالج کے احاطہ میں اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں شریک تمام شرکا کو ریفریشمنٹ اور شرکت کرنے کی اسناد دی گئی۔کالج کے پرنسپل نے ریڈ ربن کلب ،جی ڈی سی کشتواڑ ، تمام فیکلٹی ممبران اور جے اینڈ کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی کو یہ پروگرام کامیاب بنانے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔