تازہ ترین

صومالیہ میں خود کش حملے میں اسکول تباہ، تین فوجی ہلاک

4 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

موغا دشو//صومالیہ میں کار سوار خود کش بمبار نے اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 3 صومالی فوجی ہلاک جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار کو اسکول سے ٹکرا دیا جس کے نتیجے میں اسکول کی عمارت مکمل طور تباہ ہوگئی اور حفاظت پر مامور 3 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ حملہ ا?ور اسکول کے برابر میں واقع ضلعی حکومت کے دفتر کو نشانہ بنانا چاہتا تھا تاہم سخت سیکیورٹی کے باعث اس نے کار کو اسکول کی دیوار سے ٹکرا دیا۔پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے جن میں اسکول کی 6 طالبات بھی شامل ہیں۔ دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جب کہ ایک مسجد کی چھت منہدم ہوگئی۔