تازہ ترین

ادہم پور میں میراتھن دوڑ کا اہتمام

نوجوانوں کو منشیات سے اجتناب کی ترغیب

3 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ادہم پور //نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت انداز میں صرف کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ڈوگرہ کرانتی دل کے زیر اہتمام ایک میراتھن دوڑ کا اہتمام کیا گیا ۔ ادہم پور میں اپنی نوعیت کی اس پہلی دوڑ میں جہاں 340نوجوانوں نے حصہ لیاں وہیں 20لڑکیوں نے بھی شرکت کی۔ دوڑ کے آخر میں انعامات تقسیم کرنے کے لئے ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ لڑکوں کے زمرہ میں راجندر کمار نے پہلامقام حاصل کیا اسے 5100روپے انعام دیا گیا ، سندیپ شرما نے دوسرا اور اکھل شرما نے تیسرا انعام حاصل کیا۔ انہیں بالترتیب 3100روپے اور 2100روپے کا نقد انعام دیا گیا۔ لڑکیوں کے زمرہ میں سمرن شرما نے پہلا مقام ، شمشاد بی بی نے دوسرا جب کہ ایشا ورما نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں انعامات دینے کے علاوہ تمام 20لڑکیوں کو بھی اعزاز دئیے گئے۔ سابق ممبر اسمبلی اور تنظیم کے سرپرست بلونت سنگھ منکوٹیہ اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔