تازہ ترین

ایشیا کپ 2018: ٹیم انڈیا کا اعلان، کوہلی کو ملا آرام

2 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

 ممبئی/ایشیا کپ کے لئے سلیکٹروں نے 16 رکنی ٹیم انڈیا کا اعلان کیا ہے۔ اس بڑے ٹورنا مینٹ میں وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ روہت شرما کو کپتانی دی گئی ہے۔ وہیں شکھر دھون کو نائب کپتان بنایا گیا ہے۔علاوہ ازیں امباتی رائیڈو اور منیش پانڈے کو ہندوستان اے کی جانب سے اچھی کارکردگی کا انعام ملا ہے اور دونوں کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ کیدار جادھو کی بھی چوٹ سے ابھرنے کے بعد واپسی ہوئی ہے۔ وہیں وکٹ کیپر کے طور پر ایم ایس دھونی اپنا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ دنیش کارتک کو متبادل وکٹ کیپر کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ہاردک پانڈیا، کلدیپ یادو، یجویندر چہل، اکشر پٹیل، بھونیشور کمار، جسپریت بمراہ اور شاردل ٹھاکر کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔ وہیں 20 سال کے نوجوان تیز گیندباز خلیل احمد نے پہلی بار ٹیم انڈیا میں جگہ بنائی ہے۔