تازہ ترین

ٹرمپ کی عالمی تجارتی تنظیم سے علیحدگی کی دھمکی

2 ستمبر 2018 (00 : 01 AM)   
(      )

واشنگٹن// امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تجارتی تنظیم کا امریکا کے ساتھ رویہ بہتر نہ ہوا تو امریکا اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لے گا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو بلوم برگ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کیا اور اس کے امریکا کے ساتھ رویے میں کوئی بہتری نہ آئی تو امریکا اس تنظیم سے علیحدہ ہو جائے گا۔صدر ٹرمپ ماضی میں بھی عالمی تجارتی تنظیم پر یہ کہہ کر تنقید کرتے رہے ہیں کہ عالمی تجارتی تنظیم امریکا کے ساتھ بہت برا سلوک کرتی رہی ہے اور ان کا یہ حالیہ بیان عالمی نظام کے اداروں پر حالیہ حملہ ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے بنانے میں مدد کی تھی۔امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اپنے معاونین کو بھی بتادیا ہے کہ وہ اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرنے پر غور کر رہے ہیں تاہم اب ٹرمپ نے پہلی مرتبہ اعلانیہ طور عالمی تجارتی تنظیم سے علیحدگی کی دھمکی دی ہے۔ٹرمپ عالمی تجارتی تنظیم کے تنازع کے حل کے نظام کو امریکا کے لیے غیرموزوں قرار دیتے رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ امریکا بمشکل ہی وہاں کوئی قانونی مقدمہ جیت سکا ہے تاہم گزشتہ سال سے معاملات میں تبدیلی دیکھی گئی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران ہم نے بہت تیزی سے مقدمات جیتنا شروع کر دیے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہوا؟