تازہ ترین

پونچھ میں منشیات فروش گرفتار

۔ 150گرام چرس ،100گرام افیم دریافت

20 مئی 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

سمت بھارگو
پونچھ//آج پولیس نے پونچھ کے کنیاں علاقہ سے چرس و افیم سمیت 3سمگلروں کو گرفتار کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس او جی پونچھ ڈی ایس پی محمد سلیم بٹ کی سربراہی کے دوران ہوئی چیکنگ میںپولیس نے کنوئیاںعلاقہ سے تین افراد کو چرس و افیم سمیت گرفتار کیا۔گرفتاری کے دوران منشیات فروشوں کے قبضے سے 150گرام چرس اور100گرام افیم ا برامد کی۔پولیس نے ان تینوں منشیات فروشوں کی شناخت عادل حسین ولد عاشق حسین سکنہ کشتواڑ ،خالد حسین ولد عاشق حسین اور نور محمد عرف بٹو ولد گلاب دین سکنہ ٹھاٹھری ڈوڈہ کی ہے۔پولیس نے ان ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر69/17این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعہ جات کے تحت کیس درج کر لیا ہے اور کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔