تازہ ترین

کشتواڑ پولیس نے کریش ہیلمٹ تقسیم کئے

ٹریفک قوانین پر سختی سے کار بند رہنے کی اپیل

20 مئی 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

توصیف بٹ
 کشتواڑ//ضلع پولیس نے بائز ہائر سیکنڈری سکول میں سوک ایکشن پروگرام کے تحت بائیکرز میں 115 کریش ہیلمٹ تقسیم کئے۔اس موقعہ پر ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر ،ڈپٹی ایس پی انچارج ہیڈ کوارٹرز ارشاد آہنگر ،ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ منوج کمار کے علاوہ مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ ایس ایس پی کشتواڑ سندیپ وزیر نے استفادہ حاصل کرنے والوں سے پولیس محکمہ  کے سفراء کے طور کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پیغام دیا کہ محفوظ ڈرائیونگ کے لئے معیاری کریش ہیلمٹ پہنیں۔انہوں نے ہیلمٹ پہننے، ڈرائیونگ لائسنس ،انشورنس کاغذات کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور دو پہیہ گاڑی پر تیسری سواری نہ بٹھانے کی تنبیہ کی۔بعدازاں ہیلمٹ پہن کر عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک ریلی نکالی گئی جو کہ ہڈل چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔مقامی نوجوانوں  نے پولیس کی جانب سے ہیلمٹ کی تقسیم کاری کی سراہنا کی۔