تازہ ترین

گول میںاسٹیڈیم منتقلی معاملہ پراحتجاج

ممبر اسمبلی رام بن کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا

28 مئی 2017 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہدبشیر
گول// مقامی لوگوں بالخصوص نوجوانوںنے انڈوراسٹیڈیم منتقلی کی خبروں کے خلاف آج شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی ۔نماز جمعہ کے فوراً بعد بس اسٹینڈ میں لوگوںنے ضلع انتظامیہ اور ایم ایل اے رام بن وسرکارکے خلاف شدید نعرے بازی کی اورکہاکہ اگر گول میں انڈور اسٹیڈیم کو یہاں سے منتقل کیاگیا تو اس کے خلاف شدید احتجاج کیاجائے گا جس کے برے نتائج بھی سامنے آ سکتے ہیں ۔احتجاج کے دوران مقررین نے کہاکہ ایم ایل اے رام بن نے ایک بیان میں کہاتھا کہ گول ایک دوردراز علاقہ ہے یہاں اسٹیڈیم کی کیاضرورت ہے اس کی ضرور ت رام بن میں ہے جو نہایت ہی غیرذمہ دارانہ بیان اور سوچ ہے ۔مقررین نے کہاکہ جو بھی ادارہ یا کوئی چیز کسی علاقہ کے لئے آتی ہے وہ ریاست کی ہی شان ہوتی ہے لیکن یہاں ایسے بھی شخص ہی جو دوسرے علاقوں کو ترقی کرتے دیکھتے جل رہے ہیں اور ان کے دل بھی کالے ہوتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ادارہ کسی جگہ پرقائم ہوتا ہے وہ کسی منصوبے کے تحت ہی ہوتا ہے اگر رام بن میں کوئی ادارہ قائم ہو گا وہ ہماری ہی چیز ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے لیکن ایسے لوگ جو منافرت پھیلاتے ہیں اور سیاست کرتے ہیں وہ اگر چہ وقتی طور پرکامیاب ہوتے ہیں لیکن ان کی ہار ہمیشہ ہوتی ہے ۔ مقررین نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو اس کی کارروائی کرنی چاہئے اور گول میں ہی اسٹیڈیم تعمیر ہو گا اگر اس کو یہاں سے اٹھانے کی کوشش کی جائے گی تو اس کے برے نتائج آ سکتے ہیں جس کی ذمہ داری نہ صرف موجودہ سرکار پرعائد ہوتی ہے بلکہ انتظامیہ بھی برابر کی شریک ہو گی ۔