تازہ ترین

مہور بازار کی خستہ حال سڑک لوگوں کیلئے پریشانی کا باعث

30 مئی 2017 (00 : 01 AM)   
(      )

زاہد ملک
مہور// ہیڈ کوٹر مہور میں بازار کی مین سڑک خستہ حال ہے لوگوں کو چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ انتظامیہ اور حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی لیکن ابھی تک اس طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم میں  انسانوں اور گاڑیوں کا چلنا مشکل ہو جاتا ہے اور عام دنوں میں گردے سے گاڑیوں اور انسانوں کی حالت اس طرح سے خراب ہو جاتی ہے انہیں اپنی شکل پہنچانا مشکل ہو جاتا ہے۔مہور کے دور دراز علاقوںسے لوگ اپنے کاموں کیلئے قصبہ میں آتے ہیں سڑک کی حالت دیکھ کر
 انہیں ایسا لگتا ہے ہے کہ یہ ہیڈکوٹر نہیں لگتا ہے ۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور حکومت سے مانگ کی ہے کہ مہور بازار کی سڑک کو بہتر بنایا جائے۔اس ضمن پر جب تحصیلدار مہور بات کی تو انہوں نے بتایا کہ مہور کو سیاحتی مقام کے طور سے بھی جا نا جاتا ہے۔انہوں نے بتایا وہ جلد ہی محکمہ گریف سے مہور بازار میں بلیک ٹاپینگ کیلئے کہیں گے۔