تازہ ترین

بجلی کی عدم دستیابی کیخلاف بھدرواہ سراپااحتجاج

مظاہرین نے سڑک پر روکاوٹیں کھڑی کر کے آمد و رفت میں رخنہ ڈالا

28 مئی 2017 (00 : 01 AM)   
(      )

طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ کے محلہ حویلی اور عید گاہ ے مقامی لوگوں نے گُذشتہ 15 دنوں سے بجلی سپلائی متاثر ہونے کے خلاف آج بطور احتجاج سرتنگل سڑک پر دھرنا دے کر سڑک پر آمد و رفت میں خلل ڈالا۔عیدگاہ، حویلی، گاگل ،دھریجا، سلطان پور ،ٹھارا،اقبال اکلونی اور چنار محلہ کے لوگوں نے سڑکوں پرٹائر جلا کر آمد و رفت میں رخنہ ڈ الا۔مظاہرین عید گاہ اور حویلی میں فوری طور بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے جو کہ گُذشتہ پکھواڑے سے گھپ اندھیرے میں ہیں۔محکمہ بجلی نے ان علاقوں میں نئی کیبل بچھانے کے بہانے سے بجلی کی سپلائی بند کر دی ہے۔مظاہرین نے محکمہ پر جان بوجھ کر انکی بجلی سپلائی بند کر دی ہے جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرناپڑتا ہے خصوصاً ماہ رمضان کے مبارک مہینے میں۔مظاہرین نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ اس علاقہ میں بجلی فوری طور بحال کی جائے۔دریں اثنا ء احتجاج کی وجہ سے اس سڑک پر سینکڑوں گاڑیاں درماندہ ہوگئیں اور لوگ اپنے اپنے منزل و مقصود کی جانب پیدل چلتے دیکھے گئے ،حالانکہ ایگزیکٹو مجسٹریٹ بھدرواہ مسعود احمد نے مظاہرین کو سمجھانے بُجھانے کی کافی کوشش کی اور ان سے اپنی ہڑتال معطل کرنے کی درخواست کی لیکن مظاہرین اس پر رضامند نہیں ہوئے اور اپنی ہڑتال جاری رکھی۔