تازہ ترین

فوجی سربراہ کا بیان ’مجرمانہ قیادت‘ کااظہار:ہیومن رائٹس واچ

30 مئی 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

 سرینگر //ہیومن رائٹس واچ نے بھارتی فوجی سربراہ کی طرف سے انسانی ڈھال بنانے والے میجر کی سراہناکرنے پر اسے مجرمانہ قیادت سے تعبیر کیا ہے۔ جنرل بپن راوت نے اتوارکو ایک انٹرویو میں فاروق احمدڈار کوانسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت کرتے ہوئے اسے نیاطریقہ قرار دیا تھا۔ہیومن رائٹس واچ نے جنرل بپن راوت کوشدیدتنقیدکا نشانہ بنانے ہوئے کہاہے کہ ایسا صاف ظاہر  ہورہاہے کہ بھارتی فوج کی مجرمانہ قیادت ہے۔ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کنیتھ راتھ نے ٹویٹ کرکے اپناردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے’’بھارت کے فوجی سربراہ نے انسانی ڈھال بنانے کی حمایت کرتے ہوئے اپنی مجرمانہ قیادت کااظہارکیاہے‘‘۔کنیتھ راتھ نے کہا’’یہ سراسرمجرمانہ قیادت کااظہارہے کہ انسانی ڈھال بنانے کی حمایت کی جائے اوراسے نیا طریقہ بتایاجائے‘‘۔کینتھ روتھ نے کہاہے کہ عالمی قوانین کی رئوسے کسی بھی عام شہری کوبطورڈھال استعمال کرناسراسرغلط ہے ،اورایسے عمل کی حمایت یادفاع کرنابھی غلط ہے۔