تازہ ترین

زیڈجی محمد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصانیف

رونمائی کشمیریونیورسٹی میں سنیچرکو

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
سرینگر//ریاست کے دو نامور قلمکار اور کالم نویس زیڈ جی محمد اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی دو نئی تصانیف 22اپریل کو دن کے2بجے منظر عام پر لائی جارہی ہیں ۔ ان دو نئی کتابوں کی رسم رونمائی کشمیر یونیورسٹی کے ابن خلدون ہال میں انجام دی جائے گی جہاں وادی کے نامور محقیقین ،صحافی اور اہل قلم حضرات شریک ہونگے ۔گریٹر کشمیر اور کشمیر عظمیٰ میں مستقل کالم نویس زیڈ جی محمد کی نئی تصنیف سرینگر(سٹی آف رزسٹنس اینڈ کلچر)اور ڈاکٹر جاوید اقبال کی نئی تصنیف ّپروفائلنگ اِن ٹو پوٹریٹ آف کشمیر اینڈ سب کانٹیننٹ ) میں کئی اہم امور کو اجاگر کیا گیا ہے ۔کالم نویس زیڈ جی محمد کی کتاب سرینگر ( دی سٹی آف رزسٹنس اینڈ کلچر) میں پائین شہر کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔پائین شہر کے حوالے سے مزاحمت،ثقافت اور سیاست پر عینی شاہد کے بطور مصنف نے 1953سے1965تک کا احاطہ کیا ہے ۔اسکے علاوہ ڈاکٹر جاوید اقبال کی تصنیف نو میں بر صغیر کی 10شخصیات کا ذکر ہے جن کا تعلق کشمیر کی حالیہ تاریخ سے ہے ۔ان شخصیات میں قائد اعظم محمد علی جناح ،مہاتما گاندھی ،پنڈت جواہر لال نہرو اور ڈاکٹر سر محمد اقبال نمایاں ہیں ۔ان دونوں تصانیف کی رونمائی میں کشمیر کے نامور ماہرین تعلیم،سماجیات و سیاسیات پر گہری بصیرت رکھنے والے اہل قلم حضرات کی شرکت متوقع ہے۔