تازہ ترین

بٹہ مالو ہلاکت

نعیم خان نے لواحقین کی ڈھارس بندھائی

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر// نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے چندوسہ بارہمولہ جاکر سجاد حسین شیخ کے والدین اور دیگر رشتہ داروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔سجاد احمد شیخ کو بی ایس ایف اہلکاروں نے گذشتہ دنوں بٹہ مالومیںجاں بحق کیا تھا۔موصولہ بیان کے مطابق نعیم خان نے موصوف کے گھر میںموجود حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فورسز اور ان کے مقامی اعانت کاروں کو کشمیری نوجوانوں کے خون کی لت لگ گئی ہے اور وہ کسی نہ کسی بہانے ہماری نوجوان نسل کو نشانہ بنانے کی تاک میں رہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سجاد حسین کے والدین کو اُن کا فرزند جاں بحق ہونے سے جو زخم ملا ہے وہ مندمل تو نہیں ہوسکتا البتہ اُنہیں اس بات کا یقین ہونا چاہئے کہ اہل کشمیر ان قربانیوں کے ثمر سے ضرورفیضیاب ہوں گے۔