تازہ ترین

ضلع ہسپتال کشتواڑ میں طبی و نیم طبی عملہ کی قلت

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

 کشتواڑ// ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا نہ کرنے پرانتظامیہ کی نکتہ چینی کرتے ہوئے  جموںوکشمیر پیپلز پارٹی کے ریاستی صدر اجیت بھگت نے کہا ہے کہ اِس ہسپتال کے تئیں عدم توجہی کی بنا پر مریضوںکو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔پریس کے لئے جاری ایک ریلیز میں انہوں نے کہا کہ اِس وقت جو ڈاکٹر یا پیرا میڈیکل سٹاف ہسپتال میںاپنی ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیںمریضوں کی بڑھتی تعداد کے لئے ناکافی ہے۔ اِس کے علاوہ ہسپتال میںدوائیوں کی بہت زیادہ کمی ہے جس کی وجہ سے مریضوں کو دکانوں سے دوائیاں خرید نے کو کہاجاتا ہے ڈسٹرکٹ ہسپتال صرف نام کا ہے ۔بھگت نے کہا کہ ہر مریض بازار سے دوائیاں خرید نہیںسکتا ہے۔کیونکہ مہنگی دوائیاں خریدنا یہاں کے غریب عوام کے بس میںنہیںہے۔انہوں نے مرکزی وزیر صحت اور ریاست وزیر صحت سے پُر زوراپیل کی ہے کہ کشتواڑ ڈسٹرکٹ ہسپتال کے لئے وافر مقدار میںزندگی بچانے والی دوائیوں اور تمام مشنری کی سپلائی کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ بھگت نے ریاستی و مرکزی سرکار سے پر زور مانگ کی ہے کہ ڈسٹرکٹ کشتواڑ کے دور دراز علاقوں کے عوام کی مشکلات کا فوری ازالہ کیاجانا چاہئے اور ڈسٹرکٹ کشتواڑ میںبڑی رہی بے روز گاری پرکنٹرول پانے کے لئے ایک خصوصی پیکیج کااعلان کیاجانا چاہئے۔ تاکہ یہاںکے پڑھے لکھے بے روز گار نوجوانوں کو روز گار کے مواقع فراہم ہوسکیں گے جس سے کچھ حد تک بے روز گاری پرکنٹرول پایا جاسکے گا۔ علاوہ اِس کے کشتواڑ کے تمام پرائمری ہیلتھ سنٹروں میںطبی عملہ اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔