تازہ ترین

جے کے بنک کا (ڈیلائٹ ) کی خدمات سے استفادہ

کنسلٹنسی کے ساتھ وابستگی کا مقصدادارے کے خدوخال کی سر نو تزئین :چیئرمین و سی ای او

21 اپریل 2017 (00 : 02 AM)   
(      )

نیوز ڈیسک
 سرینگر//جے کے بنک نے میسرز ڈیلوائٹ  کے ساتھ ایک اشتراک عمل میں لایا ہے جس کا مقصد اس کنسلٹنسی کی جانب سے بنک کے تجارتی منصوبوں ،پالیسی اور تنظیمی ساخت کی تبدیلی بذریعہ بزنس عمل ،سر نو انجینئرنگ،آئی ٹی عمل دخل ،کیرئر اور دیگر منصوبہ بندی اور اقدامات میں ان کی مشاورت حاصل کرنا ہے ۔جے کے بنک کی طرف سے اس معاہدے پر ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ سرجیت سہگل نے کئے جبکہ ڈیلائنٹ تھامستو انڈیا ایل ایل پی کی جانب سے سنجے دتا نے اس اشتراکی دستاویز پر اپنے دستخط ثبت کئے ۔ڈیلائٹ برطانیہ اور نیویارک میں ہیڈ کوارٹر کی حامل دنیا بھر میں عظیم مقام رکھنے والے آڈٹ و منیجمنٹ کنسلٹنسی فرم ہے جس کی آمدن 12بلین امریکی ڈالر اور57000عملہ وابستہ ہے ۔دنیا بھر میں اسکے کلائنٹس میں نمایاں کمپنیاں شامل ہیں ۔جے کے بنک چیئرمین و سی ای او پرویز احمد نے اس اشتراک کی استطاعت اور اہداف کے بارے میں اپنے تاثرات میں کہاکہ موجودہ تبدیلی اور مشکل حالات میں یہ لازمی تھا کہ ہم اپنی بزنس پالیسی اور طریقہ کار کے علاوہ تنظیمی خدو خال کو سر نو ترتیب دیں اور موجودہ تقابلی بزنس ماحول سے خود کو ہم آہنگ کریں ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ اس اشتراک سے نہ صرف بنک کی بین الاقوامی سطح پر نام و نمود میں اضافہ ہوگا بلکہ اسکے طرز عمل ،خدمات کی فراہمی اور ریاست جموں وکشمیر میں مقامی سطح پر موثر اور بہتر خدمات کی فراہمی کا عمل مزید احسن ہوگا۔اس موقعے پر ایگزیکٹیو پریذیڈنٹ سرجیت سنگھ سہگل نے اس اشتراک کے خد وخال اور اہداف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔